اسکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ انس سرور نے برطانیہ میں فلسطین کے سفیر حسام زاملاٹ سے ملاقات کے دوران آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
انس سرور نے برطانوی لیبر حکومت کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کو تاریخی اور خوش آئند اقدام قرار دیا اور کہا کہ یہ ایک بڑی مسرت کا مقام ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور وہاں عورتوں اور بچوں کے خلاف جاری حملے فوراً روکے جائیں۔ملاقات میں فلسطین کے سفیر حسام زاملاٹ نے بھی غزہ میں بے گناہ شہریوں کے قتلِ عام کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ایتھنک کلینزنگ بند کی جائے، انسانیت سوز جرائم کے مرتکب افراد کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور عبرتناک سزائیں دی جائیں۔
اسنیپ چیٹ نے مفت اسٹوریج ختم کرنے کا اعلان، فیس لاگو ہوگی
مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ کے باہر حملہ، 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی
پاکستان کا تجارتی خسارہ 9.36 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا