سال 2022 میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی کارکردگی رپورٹ

سال2022 میں سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے ماتحت اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے متعدد سنگ میل عبور کیے۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد اور ان کے ماتحت افسران نے امن و امان کے نفاذ اور عوام کی خدمت کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔سال 2022 میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی ہے

ایس ایس یوکی جانب سے کیے گئے کامیاب آپریشنز

سال 2022 کے دوران اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ چھاپہ مارکاروائیوں میں 23 ملزمان کو گرفتار کیااور ان کے قبضے سے 47 موبائل فونز، 07 لیپ ٹاپ، 03 ڈی وی آر، مصنوعی زیورات سے لدے09 ٹرک، موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان برآمد کیا۔اس کے علاوہ خفیہ اطلاع پر ایس ایس یو کمانڈوز نے میمن گوٹھ میں جوئے کے اڈے پر کامیاب چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں 105 ملزمان کو گرفتار کرکے 22 موٹر سائیکلیں اور دیگر جوئے کا سامان برآمد کیاگیا۔

آئیڈیاز 2022 میں پہلی بار شرکت؛ بہترین اسٹال کا ایوارڈ جیتا

سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے سندھ پولیس کی جانب سے کراچی ایکسپو سینٹر میں 15سے 18 نومبر 2022 تک منعقد ہونے والے بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار (آئیڈیاز) 2022 کے 11ویں ایڈیشن میں شرکت کی۔ بین الاقوامی نمائشی تقریب میں سندھ پولیس کی یہ پہلی شرکت تھی۔ ایس ایس یو کے ڈسپلے نے ایونٹ میں بہترین اسٹال کا ایوارڈ جیتا۔

یوم پاکستان پریڈ اور ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات میں شرکت

اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) کے خصوصی دستوں نے 23 مارچ 2022 کو 82 ویں یوم پاکستان پریڈ اور اسلام آباد میں یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریب میں شرکت کی۔ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے انتظامات اور اہلکاروں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد کا دورہ بھی کیا۔

کرکٹ میچوں کے دوران فول پروف اور موثر حفاظتی انتظامات

سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے تحت اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) نے کرکٹ کے متعدد مقابلوں کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات فراہم کیے اوران کاپرامن انعقاد یقینی بنایا۔آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کا ایک دہائی کے بعد پاکستان کا دورہ کامیابی سے مکمل ہوا۔

فلڈ ریلیف آپریشن

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کو فلڈ ریلیف آپریشنز کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں فلڈ کرائسز مینجمنٹ سینٹر قائم کیا گیاجو چوبیس گھنٹے فعال رہا۔فلڈ ریلیف کیمپوں کا قیام، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راشن کی تقسیم، دادو اور کنڈیارو میں مفت گرینڈ میڈیکل کیمپس، فلاحی تنظیموں کو رضاکار اور سیکیورٹی کی فراہمی، سیلاب متاثرین کے لیے رہائشی کیمپوں میں ناشتے کی تقسیم، سیلاب متاثرین کو اسٹیڈیم لانے اور سیلاب متاثرین کی ان کے گھروں کو محفوظ واپسی ریلیف آپریشن کے قابل ذکر اقدامات تھے۔

شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی

ایس ایس یو کمانڈوز نے پاکستان نیوی شوٹنگ رینج، پی این ایس بہادر، کراچی میں منعقدہ شوٹنگ مقابلے کی مختلف کیٹیگریز میں 04 سونے، 07چاندی اور 05 کانسی کے تمغے حاصل کیے اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس ایس یو اور سندھ پولیس کا نام روشن کیا۔اسپیشل سیکورٹی یونٹ کے کمانڈوز نے اسلام آباد میں چوتھے پولیس شہداء میموریل شوٹنگ مقابلے میں 08 میڈلز حاصل کئے۔سیکورٹی ڈویژن ہیڈ کوارٹرز میں یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے موقع پر منعقدہ یوم آزادی شوٹنگ مقابلے میں بھی SSU کمانڈوز نے نمایاں پوزیشن حاصل کیں۔

ایس ایس یوکمانڈوز کی کرائم ہاٹ سپاٹ پر تعیناتی

کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اس وقت کے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی ہدایات پر بڑی تعداد میں ایس ایس یو کمانڈوز بمعہ موٹرسائیکل اسکواڈز کوشہر کے مختلف کرائم ہاٹ اسپاٹ اور حساس مقامات پر تعینات کیا گیا۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کراچی کے تمام اضلاع میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز تعینات کیے گئے۔

ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد کا کوریا اور دبئی کی نمائشوں میں شرکت

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے GITEX (گلف انفارمیشن ٹیکنالوجی نمائش)کی سالانہ نمائش میں شرکت کی۔ نمائش دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر، دبئی، متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوئی۔ ڈاکٹر مقصود احمد نے دبئی پولیس جنرل ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا اور سمارٹ سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا مشاہدہ کیا۔ دبئی پولیس کے جنرل ڈپارٹمنٹ آف آپریشنز کے ڈائریکٹر میجر جنرل ڈاکٹر محمد الرزوقی نے ڈاکٹر مقصود احمد کو دبئی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سیکیورٹی پروٹوکول کے بارے میں بتایا جو انسانی مداخلت کے بغیر ایک مربوط سیکیورٹی نظام کے طور پر کام کرتے ہیں۔ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کو کوریا پولیس ورلڈ ایکسپو 2022 میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا جسےK-COPبھی کہا جاتا ہے جس کی میزبانی کورین نیشنل پولیس ایجنسی اور انچیون میٹروپولیٹن سٹی نے جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں 77ویں پولیس کے قومی دن پر کی تھی۔ جنوبی کوریا کے صدریون سک ویول ایکسپو کے مہمان خصوصی تھے۔

ایس ایس یو S.W.A.T ٹیم کی یو اے ای S.W.A.T چیلنج میں شرکت

اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس (S.W.A.T) ٹیم نے دبئی پولیس کی جانب سے الروایہ رینج میں یواے ای S.W.A.T چیلنج 2022 کے بین الاقوامی ایڈیشن میں شرکت کی اور اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کا مظاہرہ کیا۔ایس ایس یوہیڈکوارٹرزمیں یوم شہدائے پولیس منایا گیا4 اگست یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ایس ایس یو کمانڈوز کے خصوصی دستے نے پولیس کے شہداء کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے سینئر افسران کے ہمراہ یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورفاتحہ خوانی کی۔

ڈی آئی جی ڈاکٹر مقصود احمد کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں سیکیورٹی ڈویژن کے شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد کا شہداء کی رہائش گاہوں کا دورہ

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے شہید ایس ایس یو کمانڈوز فرح مسرت اور زاہد جعفری کے اہل خانہ میں عید کے تحائف تقسیم کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہوں کا دورہ کیا۔

میرٹ پر مبنی بھرتی کا عمل

اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (SSU) میں کلاس IV عملے BS-01)سے(BS-04کی آسامیوں کے لیے میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کا عمل کامیابی سے انجام پایا۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے کامیاب ہونے والے امیدواروں میں تقرری کے احکامات تقسیم کئے۔مزید برآں، کراچی رینج میں بھرتی کا عمل اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز میں مکمل کیا گیا جس میں کراچی رینج میں اعلان کردہ 165 مختلف آسامیوں کے لیے 2400 امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں۔

مذہبی اجتماعات کے دوران حفاظتی انتظامات

ایس ایس یو کمانڈوز کی بڑی تعداد نے یوم عاشور، شہدائے کربلا کے چہلم، یوم علی، عید میلاد النبیﷺ، عیدالفطر اور دیگر مذہبی تقریبات کے موقع پر سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔اس کے علاوہ ایس ایس یو کی جانب سے کراچی میں محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں اینٹی ڈرون جیمر کی جدید ترین ٹیکنالوجی بھی استعمال کی گئی۔

کرمنل سائیکولوجی کے بارے میں آگاہی کے حوالے سے ویبنارکا انعقاد

انٹرنیشنل پولیس آرگنائزیشن پاکستان کے صدر ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے پاکستان کے آئی پی او ممبران کے ساتھ ایس ایس یو کانفرنس ہال میں ایک ویبنار میں شرکت کی جس میں کرمنل سائیکولوجی کا مطالعہ کیا گیا جس کا مقصد مجرموں کے نظریات، خیالات، ارادوں، ردعمل اور مجرمانہ رویے کو بہترطورپر سمجھنے کے لیے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

وفود کا ایس ایس یوہیڈکوارٹرزکادورہ
چین کے قونصل جنرل، چینی پولیس کے 11 رکنی وفد، صدر روٹری انٹرنیشنل مسٹر گورڈن آرمیکلنلی اور ان کی اہلیہ ہیتھر میکلنلی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (NIM)کراچی میں سینئر مینجمنٹ کورس (SMC) میں شرکت کرنے والے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے 35 افسران، کراچی میں 32ویں سینئر مینجمنٹ کورس (SMC) میں زیرتربیت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے گریڈ 19 کے (39) سینئر افسران، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، 34ویں مڈکیریئرمینجمنٹ کورس کے زیر تربیت پاکستان کسٹمز اکیڈمی کے افسران، 49ویں اسپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت ASPs اور دیگر مختلف وفود نے سال 2022 کے دوران اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیااور یونٹ کے پیشہ وارانہ معیار کو سراہا۔

ایس ایس یوکمانڈوزکوفراہم کی گئیں پیشہ وارانہ تربیت

ماضی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اسپیشل سکیورٹی یونٹ (SSU) کی جانب سے کمانڈوز کو جدید پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے کا عمل اس سال بھی جاری رہا۔ کمانڈوزنے ملک کے مختلف تربیتی مراکز سے جدید پیشہ وارانہ تربیت حاصل کی۔ کمانڈوزنے ا سپیشل سروسز گروپ (نیوی) کے اہلکاروں سے بھی08 ہفتوں کے انسداد دہشت گردی کورس کی تربیت حاصل کی۔

ایس ایس یو کمانڈوز کی جانب سے فراہم کی گئی تربیت

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کی 21 لیڈی سیکیورٹی گارڈز اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے 54 اہلکاروں بشمول 40 مرد سپاہی اور 14 لیڈی سپاہی نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سے دو ہفتوں کی ’سیکیورٹی اویئرنیس اینڈویپن سیفٹی ٹریننگ‘ کامیابی سے مکمل کی۔ SSU کے پیشہ ور اساتذہ کی ٹیم نے اہلکاروں کو تربیت دی۔

سیلف ڈیفنس اور فائر آرمز سیفٹی کورس

ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز میں سال بھر سیلف ڈیفنس اینڈ فائر آرمز سیفٹی کورس کا انعقاد جاری رہا جس میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور تعلیمی اداروں کے طلباء نے شرکت کی اورمستفیدہوئے۔ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے ایس ایس یو افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ سال بھی اسی جوش و جذبے سے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

رینجرز ہیڈکواٹرمیں ترجمان رینجرز نے صحافیوں کو سالانہ رپورٹ پربریفنگ دی ہے،

 طالب علم بلال قتل کیس کا ملزم جمعہ خان پولیس مقابلے میں ہلاک

Shares: