کراچی پولیس نے ضلع کیماڑی کے علاقے مچھر کالونی اور مواچھ گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران اسٹریٹ کرائمز، منشیات فروش اور عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی پر8ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا کو جاری اعلامیہ کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 20مشتبہ افراد کو حراست میں لے کربائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے تصدیق کرکے ریلیز کردیا۔سرچ آپریشن میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز،پولیس کی بھاری نفری ،لیڈیز و انٹیلیجنس اسٹاف نے حصہ لیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک غیرقانونی پستول، 525گرام چرس اور 45پڑیاں گٹکا ماوابرآمد کرلیاجبکہ پولیس نے آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو مکمل سیل کرکے متعدد گھروں کی تلاشی بھی لی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغا ز کردیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت سندھ نے صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے، محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی جانب سے(کل)13 نومبر سے منشیات فروشوں کے خلاف باضابطہ آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ،ماس ٹرانزٹ، ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کا اہم اجلاس ہوا جس میں شرجیل انعام میمن نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور آپریشن کے احکامات جاری کر دیئے اور آپریشن کے سلسلے میں سندھ بھر سے محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔

کراچی: اردو یونیورسٹی کے ملازموں کا تنخواہ کے لیے احتجاج جرم،تادیبی کاروائیاں

Shares: