لبنان پیجر بم دھماکوں میں ملوث انڈین نژاد نارویجن شخص کے بین الاقوامی سرچ وارنٹ جاری
![norvey](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2024/09/WhatsApp-Image-2024-09-28-at-5.07.25-PM-905x475.jpeg)
ناروے میں پولیس نے لبنانی گروپ حزب اللہ کو پیجرز فروخت کرنے کے الزام میں ایک نارویجن ہندوستانی شخص کے لیے بین الاقوامی سرچ وارنٹ جاری کیا ہے –
باغی ٹی وی:اس مہینے کے وسط میں لبنان میں پیجر اور واکی ٹاکی دھماکوں سے 38 افراد ہلاک اور 3000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، خیال کیا جاتا ہے کہ ان پیجر اور واکی ٹاکی دھماکوں کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ تھا تاہم اسرائیل نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی، ان دھماکوں کے بعد رنسن ہوزے لاپتہ ہیں اور ناروے کی پولیس نے ان کا پتہ لگانے کے لیے بین الاقوامی وارنٹ جاری کیا ہے۔
ناروے کی پولیس ایک انڈین نژاد نارویجین شہری رنسن ہوزے کی تلاش میں ہے ان کی کمپنی نے مبینہ طور پر گروپ حزب اللہ کو وہ پیجر سپلائی کیے تھے، جن میں بم نصب تھے۔
بی بی سی کے مطابق رنسن ہوزے کام کے سلسلے میں امریکہ کے شہر بوسٹن گئے تھے اور تب سے وہ لاپتہ ہیں۔ وہ اس بلغاریائی کمپنی کے بانی ہیں جس نے مبینہ طور پر یہ پیجرز لبنان میں حزب اللہ گروپ کو فروخت کیے تھے۔
ناروے کی پولیس نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ ’اوسلو کی پولیس کو بدھ کے دن پیجر دھماکے سے متعلقہ ایک شخص کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ ملی گمشدگی کے ایک کیس کی تفتیش شروع کر دی گئی اور ان کی تلاش کا انٹرنیشنل وارنٹ جاری کیا گیا۔‘
ناروے میں بین الاقوامی معاملات کی تفتیش کرنے والی پولیس کی شاخ کیرپوس کے ترجمان نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اگر کوئی شخص دوسرے ممالک میں لاپتہ ہوا ہو تو عموماً کیرپوس ایک بین الاقوامی الرٹ یا ’ییلو نوٹس‘ جاری کرتی ہے لیکن کچھ مخصوص حالات میں غیر ملکی محکموں سے بھی براہ راست رابطہ قائم کر سکتی ہے۔‘
انٹرپول نے ابھی تک اس کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا،گذشتہ بدھ کو روئٹڑز نے رنسن ہوزے سے جب فون پر پیجر میں دھماکوں کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ دوبارہ فون کیے جانے پر انھوں نے فون کال کاٹ دی۔
"دی گارڈین” کے مطابق بلغاریہ کی ایک کمپنی کے بانی 39 سالہ رنسن ہوزے جو مبینہ طور پر پیجر سپلائی چین کا حصہ ہیں، گزشتہ ہفتے امریکہ کے ایک ورک ٹرپ کے دوران لاپتہ ہو گئے تھے۔
جمعرات کو، اوسلو پولیس نے کہا: "کل، اوسلو پولیس ڈسٹرکٹ کو پیجر کیس کے سلسلے میں لاپتہ شخص کی رپورٹ موصول ہوئی۔ لاپتہ افراد کا کیس کھولا گیا ہے اور ہم نے اس شخص کے لیے بین الاقوامی وارنٹ بھیجا ہے۔ ہوز نے پیجرز پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جب ان سے 18 ستمبر کو رائٹرز نے رابطہ کیا اور بلغاریہ کے کاروبار کے بارے میں پوچھے جانے کے بعد بند کر دیا۔ اس کے بعد وہ متعدد کالوں اور پیغامات کا جواب دینے میں ناکام رہا۔