گجرات:سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ق لیگ کی ن لیگ سسمیت دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن تاخیر سے ہونےکی کوئی گنجائش نہیں ہے، ہر سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنےکا موقع ملنا چاہیے –
گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ شریف برادران کی گھر آمد پر سیاسی بات نہیں صرف گپ شپ ہوئی تھی، مسلم لیگ ق کی ابھی تک کسی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی ہے پاکستا ن میں ہر وقت کوئی نہ کوئی لاڈلہ رہا ہے، الزام لگانے والے بھی لاڈلے رہے ہیں جن پر الزام لگ رہا ہے وہ بھی لاڈلے رہے ہیں، پرویز الہٰی چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدرات سے ہٹانے کی کوشش کرتے رہے، پرویز الہٰی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنا چاہتے تھے لیکن پھر خود ہی چھوڑ کر چلےگئے۔
بینک کاشت کاروں کیلئےبروقت اورہمواررسائی یقینی بنائیں،گورنر اسٹیٹ بینک
سراج الحق کا ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان
قبل ازیں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم اور ن لیگ کااتحاد نہیں ہوا، دونوں کے وفود کی ملاقات ہوئی تھی، ہمارے درمیان تعاون میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے، ہم جمہوریت کو بچانے کیلئے کوششیں کریں گے، ابھی تک سیٹ ایڈجسمنٹ پر کوئی بات نہیں ہوئی، کوئی دوسرے کے حق میں بیٹھ جائے تو ووٹر مایوس ہوتا ہے، ہم اپنے حصے سے زیادہ کی قربانی دے چکے ہیں، ایم کیوایم اصول ہار کر الیکشن نہیں جیتنا چاہتی نوازشریف کراچی آئیں گے، لیکن ابھی تاریخ نہیں دی گئی، ہر کسی کو کراچی میں آکر الیکشن لڑنے کا حق ہے، ہم مریم نوازکوکراچی میں خوش آمدید کہیں گے-
ایم کیو ایم اور ن لیگ کا اتحاد نہیں ہوا،دونوں کے وفود کی ملاقات ہوئی تھی،خالد مقبول صدیقی
دریں اثنا اسلام آباد میں بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن، نے ملک کو تباہ و برباد کر دیا ہے، ان دونوں جماعتوں سے کوئی اتحاد نہیں کریں گے، اور آئندہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گےاس وقت ایک لاڈلے اور سپر لاڈلے کیلئے ماحول بنایا جا رہا ہے، اگر شفاف انتخابات کو یقینی نہ بنایا گیا تو الیکشن نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے-








