سیکرٹری دفاع کو تو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ ہو کیا رہا ہے،جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس

0
91
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ،آزاد کشمیر کے مغوی شہری خواجہ خورشید کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی ،سرکاری وکیل نے کہا کہ خواجہ خورشید کے خلاف پولیس کے پاس کوئی مقدمہ درج نہیں ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اور ایف آئی اے کی رپورٹ آ گئی، وزارت دفاع کی رپورٹ کدھر ہے؟ نمائندہ وزارت دفاع نے عدالت میں کہا کہ ہمیں کل نوٹس موصول ہوا ہے، تھوڑا وقت دے دیں،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز سے کہیں اپنے دستخط کے ساتھ رپورٹ جمع کرائیں، سیکرٹری دفاع کو تو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ ہو کیا رہا ہے، دونوں افسران کے دستخط کے ساتھ پیر کو رپورٹ عدالت میں پیش کریں،

وکیل نے کہا کہ اٹھارہ، اُنیس دن ہو گئے ایک شخص لاپتہ ہے، چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، سب پریشان ہیں، عدالت نے کہا کہ رپورٹ آ جائے تو پھر دیکھ لیتے ہیں،

انہیں نہیں معلوم ایسے اقدامات سے ریاست کیخلاف نفرت پیدا ہوتی ،جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد ہائیکورٹ،لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ دینےکا حکم

لاپتہ افراد کی بازیابی کیس:وفاقی حکومت اور دیگر اداروں سے رپورٹ طلب

رپورٹ آ گئی، لاپتہ افراد کہاں ہیں، کہانی کھل گئی

لڑکی سمیت 9 لاپتہ افراد کی بازیابی کا کیس، پیشرفت نہ ہونے پرعدالت برہم

آٹھ برس سے لاپتہ شہری بازیاب کیوں نہ ہوا،عدالت برہم،رپورٹ طلب

ججز سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں، ادارے اپنی حدود میں کام کریں،جسٹس محسن اختر کیانی

Leave a reply