سیکرٹری الیکشن کمیشن کی مدت ملازمت مکمل نیا سیکرٹری کس کو بنا دیا گیا؟ اہم خبر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمدکی مدت ملازمت مکمل ہو گئی،ان کی جگہ ظفر اقبال حسین کوسیکرٹری الیکشن کمیشن کی ذمہ داری سونپ دی گئی ، گریڈ 21 کےصوبائی الیکشن کمشنرظفراقبال تاحکم ثانی سیکرٹری الیکشن کمیشن ہوں گے قائم مقام چیف الیکشن کمشنرنے نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی تعیناتی کی.
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کمیٹی کوفیصلہ کن میٹنگ کرنی ہے،بہت اچھے ماحول میں بات ہو رہی ہے ،اپوزیشن نےبہت ذمے دارانہ طریقے سے بات کی ،ہماری پوری کوشش ہو گی کہ پارلیمنٹ یہ فیصلہ کرے،تینوں ناموں کا اکھٹا فیصلہ ہونا چاہیے
مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ بابر یعقوب سے ہمیں کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے،ہم نے کہا کہ بابر یعقوب کو چیف الیکشن کمشنر نہیں ہونا چاہے 25 جولائی کو الیکشن میں دھاندلی ہوئی ، اس وقت الیکشن کمیشن کا سیکریٹری کون تھا ؟ ایسے شخص کو آپ چیف الیکشن کمشنر کیسے بنا سکتے ہیں، بات ہوتی رہے تو آگے بڑھے گی ، بات رکنی نہیں چاہیے،
چیف الیکشن کمشنر اوردوارکان الیکشن کمیشن کی تقرری کا معاملہ،12رکنی پارلیمانی کمیٹی کا آٹھواں اجلاس بغیر کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا
تحریک انصاف کی رہنما وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کاآئندہ اجلاس پیرکو ہوگا،دھند کے باعث کچھ ارکان اجلاس میں نہیں پہنچ سکے،کسی بھی فیصلے کیلئے دو تہائی اکثریت ضروری ہوتی ہے،مطلوبہ تعدادپوری نہ ہونےپر اجلاس کی کارروائی آگے نہیں بڑھی،