سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ کے علاقے میں خوارجین کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں
سیکیورٹی فورسز نے شاہی تنگی جنگل میں موجود خوارجین کے ٹھکانوں اور سرنگوں کا مکمل طور پر صفایا کردیا، خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شاہی تنگی کے جنگل میں موجود ایک غار پر گھات لگا کر سیکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کی ، کارروائی کے دوران خوارجیوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک خوارجی جہنم واصل جبکہ دیگر زخمی خوارجی علاقے سے فرار ہو گئے،سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں موجود سرنگوں اور قریبی مقامات کو بھی کلئیر کر دیا ،کارروائی کے دوران خوارجیوں کے زیر استعمال اسلحہ، بارودی مواد اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لیے گئے، پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں








