سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آرمی چیف کے شکر گزار

0
38

سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آرمی چیف کے شکر گزار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ نے کہا ہے کہ عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم کی لیز کا معاملہ حل ہونا خوش آئند ہے ۔

آصف باجوہ کا کہنا تھاکہ 27 سال پرانا لیز کا معاملہ حل کروانے کا کریڈٹ صدر پی ایچ ایف کو جاتا یے ۔لیز کا معاملہ حل کروانے پر ارمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے شکر گذار ہیں۔ ڈومیسٹک ہاکی کی سرگرمیاں بھرپور انداز میں شروع چکی ہیں ۔ ٹرے کے بعد قومی ہاکی چیمپئن شپ بھی کامیاب ہو گی ۔

آصف باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ جونئیر ورلڈ کپ ملتوی ہونے کے باوجود اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے ۔امید ہے کہ آئندہ برس اپریل مئی تک جونئیر ایشیا کپ ہو گا۔ وزیر اعظم ہاوس کی انٹرنل ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے بعد وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی ۔

قبل ازیں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر(ر) محمدخالد سجاد کھوکھر کا کہنا تھا جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ قومی کھیل کی پرموشن کے سلسلہ کی جانے والی حالیہ ملاقات میں انہوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے لئے پانچ کروڑ روپیہ دیا اور پانچ مختلف ہاکی گراؤنڈز میں آسٹروٹرف لگانے کا یقین دلایا۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر محمدخالد سجاد کھوکھرنے مزید بتایا کہ وزیر اعظم پاکستا ن عمران خان نے بھی قومی کھیل ہاکی کی ترقی کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن اور منسٹری آف سپورٹس سے میٹنگ کی اسکے علاوہ چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ کو ہدایت کی کہ وہ قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لئے اکیڈمی بنائیں

Leave a reply