ملتان: دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 275 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کو 355 رنز کا ہدف ملا۔ملتان میں جاری ٹیسٹ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 355 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اور پاکستان ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹیں گنوا چکا ہے، اور اس نے 106 رنز بنائے ہیں۔
امام الحق ایم آر آئی کیلئے اسپتال منتقل
ہیمسٹرنگ انجری کا شکار اوپنر امام الحق کی جگہ پاکستان نے وکٹ کیپر رضوان اور عبداللہ کی جوڑی کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا، دونوں نے محتاط طریقے سے اسکور کو بڑھایا، تاہم اوپنر محمد رضوان 30 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے، جب کہ کپتان بابر اعظم بھی صرف ایک رن پر روبنسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
عبدااللہ شفیق کا ساتھ دینے سعود شکیل آئے، اور دونوں نے کچھ مزاحمت کی، تاہم عبدااللہ شفیق بھی 45 رنز بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
اس سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 275 رنز بناسکی، پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے مایہ ناز اسپنر ابرار احمد نے دوسری اننگز میں بھی انگلینڈ کے بلے بازوں کو چکرا کر رکھ دیا اور 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔
ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان ٹیم 202 رنزبناسکی،انگلینڈ کی مجموعی برتری 281 رنز
پاکستانی اسپنر ابراراحمد نے پہلی اننگز میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں اور انہوں نے اپنے ڈیبیو میچ پر11وکٹیں لے کر پاکستانی بالر محمد زاہد کا ریکارڈ برابرکردیا۔ محمد زاہد نے 1996 میں نیوزی لینڈ کیخلاف11 شکار کئے تھے۔
انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جب کہ بین ڈکٹ 79 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کے بین اسٹوکس نے 41 رنز جب کہ جوروٹ 21 رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔