امریکی فوج کے ایک اور اعلیٰ جنرل نے استعفیٰ دے دیا ہے، جس سے پینٹاگون میں ہلچل مچ گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خصوصی آپریشنز کمانڈ (USSOCOM) کے سربراہ جنرل برایان فینٹن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی میریکن کورپس بیس کوئنٹیکو میں متنازعہ تقریر کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جنرل فینٹن کا استعفیٰ اس ہفتے میں کسی اعلیٰ جنرل کا دوسرا استعفیٰ ہے۔ اس سے قبل ایئر فورس گلوبل اسٹرائیک کمانڈ کے سربراہ جنرل تھامس بُسیئر نے منگل کے روز اپنے عہدے سے دستبرداری اختیار کی تھی۔

امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ استعفیٰ جات معمول کا حصہ قرار دیے جا رہے ہیں، تاہم ان کی ٹائمنگ نے سیاسی اور عسکری حلقوں میں گہری تشویش پیدا کر دی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق لگاتار اعلیٰ فوجی قیادت کے مستعفی ہونے سے پینٹاگون اور وائٹ ہاؤس کے درمیان تعلقات میں تناؤ کے اشارے مل رہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس آئی کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ

پاک فضائیہ نے بھارت کے ایس-400 سسٹمز کا کیسےسراغ لگایا؟

Shares: