جلوسوں کے اختتام پذیر ہونے تک سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کی رکھنے کی ہدایت

0
48
mohsin naqvi

یوم عاشور۔۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے سول سیکرٹریٹ میں محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا

محسن نقوی نے مرکزی کنٹرول روم سے صوبہ بھر میں یوم عاشور کے جلوسوں اور مجالس کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے مرکزی کنٹرول روم میں یوم عاشور کے جلوسوں اور مجالس کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا معائنہ کیا،وزیر اعلی محسن نقوی نے مرکزی کنٹرول روم کے عملے سے مصافحہ کیا اور مزید محنت و جانفشانی سے مانیٹرنگ کی ہدایت کی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے یوم عاشور کے جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کے بارے میں بریفنگ دی

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس ہیں ۔ جلوسوں اور مجالس کے اختتام پذیر ہونے تک سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے کی رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور پوری ٹیم کی ان تھک محنت سے 9ویں محرم کی طرح یوم عاشور بھی خیریت و عافیت سے گزرے گا

وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں کیٹگری اے کی 265 ،کیٹگری بی کی 568 اور کیٹگری سی کی 1688 مجالس ہو رہی ہیں ۔کیٹگری اے کے 435 ،کیٹگری بی کے 665 جبکہ کیٹگری سی کے 1750 جلوس ہیں،پنجاب بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانٹرینگ جاری ہے ،چیف سیکرٹری پنجاب۔ انسپکٹر جنرل پولیس ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ۔ کمشنر لاہورڈویژن،سی سی پی او ۔سپیشل سیکرٹری داخلہ۔،ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکورٹی بھی اس موقع پر موجود تھے

Leave a reply