ایس ای سی پی نے کمپنیوں کو حقیقی ملکیت کا ڈیکلریشن فارم جمع کروانے کی ہدایت کر دی
ایس ای سی پی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمپنیاں کمپنیزایکٹ 2017 کےتحت حلف نامہ فارم 45کےذریعے جمع کرائیں کمپنیوں کیلئے فارم 45 جمع کروانے کی تاریخ پہلے ہی گزرچکی ہے ، ایس ای سی پی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لیٹ فیس یاجرمانہ سے بچنے کیلئے 13اگست تک فارم جمع کروا دیئے جائیں ،کمپنیزکی جانب سے فارم جمع نہ کرانے پرضابطے کی کارروائی ہوگی کمپنیوں کے لیے اپنے حقیقی مالکان کی معلومات حاصل کرنا لازمی ہے،
SECP has asked companies to submit information of their ultimate beneficial owners (UBOs) through filing of Form 45, required under Section 123A of the Companies Act. A video tutorial, explaining the process of online filing of Form 45, can be accessed at https://t.co/FcVBTeXeoP pic.twitter.com/9SoH16Pq9d
— SEC Pakistan (@SECPakistan) August 5, 2021
ایس ای سی پی نے فارم 45 جمع کروانے کیلئے آن لائن طریقہ کاربھی متعارف کرایا ہے فارم 45 جمع کروانے کے لیے تفصیلی گائیڈ لائنز اور فائلنگ میں رنمائی کے لئے ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ تمام کمپنیاں جنہوں نے ابھی تک سیکشن 123 کے تقاضوں کی تعمیل مکمل نہیں کی، کو ہدایت کی جاتی ہے کہ جلد از جلد ڈیکلریشن کا فارم 45 فارم جمع کروا دیں۔ کمپنیز ایکٹ کے تحت کمپنیز (جنرل پرویژن اور فارم )ریگولیشنز میں کمپنیوں کی جانب سے حقیقی مالکان کی معلومات کو حاصل کرنے رجسٹر میں محفوظ ترتیب دینے اور ایس ای سی پی کو فارم 45 کے ذریعے حلف نامہ جمع کروانے کا طریق کار وضح کیا گیا ہے۔