سابق سیکرٹری پنجاب کی اہلیہ کا شوہر کی گمشدگی پرچیف جسٹس سےازخود نوٹس کا مطالبہ

لاہور:سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی اہلیہ نے شوہر کی گمشدگی پر چیف جسٹس پاکستان سےازخود نوٹس کا مطالبہ کردیا۔

باغی ٹی وی: لاہورمیں چوہدری پرویزالہٰی نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کی اہلیہ اوربچوں سےملاقات کی، اس موقع پر محمد خان بھٹی کی اہلیہ کاکہنا تھاکہ ان کےشوہر کو سندھ ہائیکورٹ جاتے ہوئےمٹیاری سے گرفتارکیا گیا 3 دن گزرنےکے بعد بھی ان کے شوہرکا کوئی پتا نہیں، شوہرکی زندگی کوخطرہ ہے، چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں۔

واضح رہے کہ 6 فروری کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو سندھ کے علاقے مٹیاری سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پرویز الہیٰ نے بتایا تھا کہ محمد خان بھٹی کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ حفاظتی ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ جا رہے تھے، خدشہ ہے کہ محمد خان بھٹی کو ویسے ہی لاپتہ کردیا جائےگادوسری جانب ایس ایس پی مٹیاری کلیم ملک کا کہنا تھا کہ پولیس نے محمد خان بھٹی کو حراست میں نہیں لیا۔

حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں 29 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں

Comments are closed.