امریکا کی سیکریٹ سروس نے اقوام متحدہ اجلاس سے قبل کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ سے زیادہ سم کارڈز پر مشتمل نیٹ ورک ناکام بنا دیا۔

ایجنسی کے مطابق یہ سم کارڈز فون کے ذریعے دھمکیاں دینے، ٹیلی کمیونیکیشن حملوں، موبائل ٹاورز بند کرنے، سروسز جام کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان خفیہ رابطوں کے لیے استعمال ہو سکتے تھے۔سیکریٹ سروس کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک اقوام متحدہ اجلاس کی جگہ سے تقریباً 35 میل (56 کلومیٹر) کے دائرے میں موجود تھا، جس کے باعث فوری کارروائی کی گئی تاکہ نیویارک کے کمیونیکیشن سسٹم کو کسی بڑے نقصان سے بچایا جا سکے۔

ترجمان کے مطابق سم کارڈز کی مزید جانچ جاری ہے، جبکہ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ان کے ذریعے ایسے افراد سے بات چیت ہو رہی تھی جو پہلے ہی وفاقی اداروں کی نظر میں تھے۔

ایشیا کپ ٹی20: سری لنکا نے پاکستان کو 134 رنز کا ہدف دے دیا

مستونگ میں دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 4 زخمی

Shares: