وفاقی دارالحکومت میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں 18 نومبر سے دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں آیا ہے۔فوجداری ضابطۂ کارروائی کی دفعہ 144 کے تحت ضلعی انتظامیہ کو مخصوص مدت اور علاقے میں چار یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کرنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے.نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بعض طبقات اسلام آباد میں غیر قانونی اجتماعات منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کے باعث امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پابندی ضروری قرار دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کون سے اجتماعات متوقع تھے۔
حکم نامے کے مطابق اسلام آباد ضلع کی حدود، بشمول ریڈ زون، میں پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع، جلوس، ریلی اور مظاہروں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔یہ حکم فوری طور پر نافذ ہو چکا ہے اور دو ماہ تک برقرار رہے گا، اور 18 جنوری 2026 کو ختم ہوگا
یوکرینی صدر کی میکرون سے ملاقات، جنگ کے خاتمے پر گفتگو
ڈیجیٹل سیکیورٹی، پاکستان میں غیر رجسٹرڈ وی پی اینز پر پابندی کا مطالبہ








