اسرائیلی پولیس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متوقع دورہ اسرائیل کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق ہزاروں اہلکار سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لیے تعینات ہوں گے جبکہ اسرائیل کے وسطی علاقوں اور مقبوضہ بیت المقدس جانے والی متعدد سڑکیں بند کر دی جائیں گی۔تل ابیب کے بین گوریان ایئرپورٹ اور مقبوضہ بیت المقدس کی فضائی حدود میں کسی بھی ڈرون یا ہوائی جہاز کے استعمال پر پابندی ہوگی۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے پیر یا منگل تک یرغمالیوں کی رہائی کی امید ظاہر کی ہے اور امکان ہے کہ وہ پیر کو اسرائیل کا دورہ کریں گے۔
امن کی صبح دور نہیں،تحریر:نور فاطمہ
ٹرمپ کو امن کا نوبیل انعام نہ ملنے پر وائٹ ہاؤس کی کمیٹی پر تنقید
سعودی پاک بزنس کونسل کا وفد لاہور پہنچ گیا، مریم نواز کا پرتپاک استقبال