ہرنائی، سیکورٹی فورسز کا آپریشن،3 دہشتگرد جہنم واصل،میجر سمیت دو جوان شہید

ispr

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئےجبکہ 2 فوجی جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شہید ہو گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے جوانوں میں میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد شامل ہیں،ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شدید جھڑپیں ہوئیں، جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا تاہم اس دوران میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد نے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر دیں،میجر محمد حسیب کا تعلق ضلع راولپنڈی سے تھا، 38 سالہ حوالدار نور احمد کا تعلق ضلع بارکھان سے تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف اس آپریشن میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ملک کے دفاع میں ان کی ثابت قدمی اور بہادری کو ظاہر کرتی ہیں۔

28 سالہ میجر محمد حسیب شہید نے 8 سال 6 ماہ تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سرانجام دیا۔شہید کے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی شامل ہیں، 38سالہ حوالدار نور احمد شہید کا تعلق ضلع بارکھان سے ہے، انہوں نے 14 سال تک وطنِ عزیز کا دفاع کیا۔حوالدارنور احمد شہید کے سوگوران میں اہلیہ،3بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔

صدر مملکت کا ہرنائی میں جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا،صدر مملکت نےمیجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کی جانب سے سلام پیش کیا اور کہا کہ دفاع وطن کے دوران بڑی قربانی پیش کرنے پر پوری قوم شہداء کی ممنون ہے، صدر مملکت نے کاروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا،صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا،اور کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے کاروائیاں جاری رکھیں گے،قوم شہداء اور اُنکے خاندان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی،

پاکستان فوج کے افسروں اور جوانوں کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نےضلع ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، وزیراعظم نے شہداء کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان فوج کے افسروں اور جوانوں کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہرنائی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہید میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

پاکستانی قوم اپنے شہداء کے خون کی مقروض ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہرنائی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہا ہے جبکہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرتے ہوئے بہادری سے جام شہادت نوش کرنے والے فورسز کے عظیم سپوتوں میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، اپنے ایک بیان میں وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ ہرنائی میں شہید ہونے والے میجر حسیب نے نہایت جرات و بہادری سے کارروائی میں فورسز کی کمانڈ کی اور تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اس دوران انہوں نے اپنے ایک ساتھی حوالدار نور محمد کے ہمراہ جام شہادت نوش کیا، قوم کو اپنے ایسے بہادر جوانوں پر فخر ہے جنہوں نے وطن عزیز پر اپنی جان نچھاور کردی اور دہشتگردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے شہداء کے خون کی مقروض ہے ان کی عظیم قربانیوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے شہداء کے لواحقین سے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے صبر جمیل کے لئے دعا کی

فتنہ الخوارج ،انسانیت کے دشمن

پاکستان سے واپسی کی کسی کو اجازت نہیں،فتنتہ الخوارج کےخارجی نورولی کی آڈیو لیک

آخری خارجی کی موجودگی تک ان کا پیچھا کرتے رہیں گے،جوانوں کا عزم

بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

ماہ رنگ بلوچ کا مارچ ناکام: بلوچستان میں اسمگلرز مافیا کی سازش بے نقاب

مسنگ پرسن کے نام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ملک دشمنی،ماہ رنگ بلوچ کا گھناؤنا منصوبہ

”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

Comments are closed.