خیبر پختونخوا میں چار الگ آپریشنز میں گیارہ خوارج ہلاک ہوگئے ، سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام پر مؤثر کارروائی کی ، کارروائی کے نتیجے میں پانچ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ اسی علاقے میں کی گئی دوسری کارروائی میں، تین مزید خوارج کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کیا. سکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کیے گئے چوتھے آپریشن میں ایک خارجی کو ہلاک کر دیا گیا۔ شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ میں ایک اور کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے دو خوارج کو ہلاک کیا۔
ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن کی کارروائیاں جا ری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیر اعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نےضلع شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی اور میران شاہ اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم کا ان آپریشنز میں 11 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان
بلوچستان میں ریلوے سروسز کب بحال ہو گی،ریلوے وزیر نے اعلان کر دیا