ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سیکورٹی اقدامات سخت کردئے گئے

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار،شہزادخان) ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سیکورٹی اقدامات سخت کرنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیاہے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار،ڈی پی او میاں محمد اکمل،پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اسد چانڈیہ، مظہر شیرانی اور دیگر افسران کے ہمراہ خیبر پختونخوا کے سرحدی مقامات،چیک پوسٹوں،پنجاب پولیس اور قبائلی فورسز کے تھانوں کامعائنہ کیا اورسکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں کمشنر نے خیبر پختونخوا کے سرحدی راستوں،حساس مقامات،صوبائی سرحدی چیک پوسٹوں،تھانہ لاکھانی،،جھنگی،ترنمن اور دیگر چیک پوسٹوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

افسران نے سیکورٹی اقدامات اور متعلقہ معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے من و امان یقینی بنانے کیلئے ڈویژن بھر میں ہنگامی اقدامات کے احکامات جاری کئے قبائلی راستوں،حساس عمارتوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے فورسز، ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ ایک ایجنڈا پر متفق ہیں،فورسز کو ہر ممکن سہولیات دی جائیں گی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

سٹیٹ امن و امان کے قیام کیلئے اداروں اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی،کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ عوام ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں۔آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہا کہ مشکوک سرگرمی نظر آنے پر فورسز اور انتظامیہ کو بروقت اطلاع دی جائے۔کمشنر ڈی جی خان اور آر پی او نے رات گئے پل جھنگی پکٹ کا بھی دورہ کیا اور نئی پکٹ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا.کمشنرنے پہاڑوں میں ڈیوٹیاں دینے والے پولیس اور بی ایم پی جوانوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان کا حوصلہ بڑھایا. کمشنر نے قبائلی لوگوں سے بھی ملاقاتیں کیں انہوں نے کہاکہ علاقہ ہم سب کا ہے،ملکر امن قائم رکھیں گے. آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہاکہ پولیس شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا.اس موقع پر گاڑیوں کی چیکنگ،سکیورٹی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیاگیا اور ڈویژن کا جدید کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا. کمشنر نے کہاکہ ترنمن،بواٹا،شاہ والی اور دیگر چیک پوسٹوں کی چیکنگ کا آن لائن ریکارڈ مرتب ہوگا،علاوہ ازیں پہاڑوں کے دامن اور صوبائی سرحدی علاقے لاکھانی میں پنجاب پولیس کے تھانہ، مورچے،بنکرز اور دیگر حفاظتی و احتیاطی اقدامات کے ساتھ چھت سے علاقہ کا جائزہ لیاگیا اورامن و امان کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کی ہدایات جاری کی گئیں.

Leave a reply