سرگودھا: 08 محرم الحرام کے جلوسوں و مجالس کا سیکیورٹی پلان جاری

سرگودھا،باغی ٹی وی ( سٹی رپورٹرادریس نواز چدھڑ سے ) ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر 08 محرم الحرام کے جلوسوں و مجالس کا سیکیورٹی پلان جاری

ترجمان سرگودھا پولیس کے مطابق ضلع بھر میں 08 محرم الحرام کو 78 جلوس برآمد ہوں گے ۔ جن میں سے 10 جلوس کیٹگری اے، 13 کیٹگری بی اور 55 کیٹگری سی کے ہیں ۔ اسی طرح 08 محرم الحرام کو ضلع بھر میں 244 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا ۔

08 محرم الحرام کے جلوسوں و مجالس پر فول پروف سیکیورٹی کیلئے سرگودھا پولیس کی 2 ہزار سے زائد نفری تعینات کی گئی ہے ۔ جلوس و مجالس کے داخلی وخارجی راستوں پر واک تھروگیٹس نصب کئےگئے ہیں۔ جلوس میں شامل ہونے والے افراد کی تلاشی بذریعہ میٹل ڈیٹکٹر کی جائے گی ۔

جلوس کی نگرانی کیلیئے خصوصی طور پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں ۔ پولیس موبائل کیم کے ذریعے جلوس کی لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی ۔

شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلیئے متبادل ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے ۔ جبکہ ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے سرگودھا پولیس ہر لمحہ کوشاں ہے،تمام مذہبی اجتماعات کو بلاتفریق فول پروف سیکیورٹی انتظامات فراہم کرنا سرگودھا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

Comments are closed.