جنوبی افریقہ کا سکیورٹی وفد قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا

باغی ٹی وی :جنوبی افریقہ کا سکیورٹی وفد ہائی پرفارمنس سینٹر کے بعد قذافی اسٹیڈیم پہنچا جہاں چار رکنی مہمان وفد نے بورڈ حکام سے ملاقات کرے گا
وفد کے اراکین قذافی اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ بھی لے گا.ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوویڈ ٹیسٹنگ اور بائیو ببل پر بریفنگ دی گئی
وفد اس سے پہلے راولپنڈی اور کراچی کا دورہ بھی کرچکا .جنوبی افریقہ نے جنوری میں پاکستان کا دورہ کرنا یے

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی طے ہیں

ویسٹ انڈیز کرکٹ اسکواڈ کی دوسری کورونا وائرس ٹیسٹنگ رپورٹ آگئی
ادھر نیشنل انڈر 19 ون ڈے چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے بعد اب نیشنل انڈر19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کا آغاز 5 نومبر سے ہو چکا ، جہاں 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کے باصلاحیت انڈر19 کرکٹرز ریڈ بال کرکٹ مقابلوں کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اس سلسلے میں یکم ستمبر2001 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کے درمیان تین روزہ طرز کی کرکٹ کے مقابلے لاہور، مریدکے اور شیخوپورہ میں کھیلے جائیں گے

Shares: