چین میں سیلاب سے فارم سےدرجنوں مگر مچھ فرار،شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین

چین میں مگرمچھوں کو ان کی جلد کے ساتھ ساتھ ان کے گوشت کے لیے بھی پالا جاتا ہے
china

چین میں ہائی کوئی طوفان کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث ایک بریڈنگ فارم سےدرجنوں مگر مچھ باہر نکل گئے ہیں۔

باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی چین میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی جس کے باعث متعدد افراد مختلف حادثات میں ہلاک ہو گئے گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر ماومنگ کے ارد گرد سیلاب کی وجہ سے مگرمچھ کے فارم کی ایک جھیل سے 70 سے زائد نکل پڑے، جن کی تلاش کی جارہی ہے، شہریوں کو گھرکے میں رہنے کی تنبیہ کی ہے گلوبل ٹائمز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مگرمچھوں کو فارم کے اطراف میں دیکھا جا سکتا ہے،مگرمچھ ’سیامی‘ نسل کے ہیں، جو تازہ پانی میں نشوونما پاتے ہیں، ان کی لمبائی 10 فُٹ تک لمبی اور اوسطاً وزن 75 کلوگرام ہو سکتا ہے۔

مصر میں سمندر کے پانی کا رنگ اچانک تبدیل

مگرمچھوں کے شہر بھر میں موجودگی کے باعث پولیس نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی تاکہ کسی بھی نقصان سے بچا جا سکے فرار ہونے والےمگرمچھوں میں چھوٹے بڑے شامل ہیں چینی حکام کے مطابق کچھ مگر مچھوں کو دوبارہ قابو کر لیا گیا تھا اور کچھ کو مبینہ طور پر گولی مار دی گئی ہے یا بجلی کا کرنٹ لگ گیا ہے تاہم اب بھی 8 مگر مچھ غائب ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے علاقےمیں ایک گہری جھیل ہونےکی وجہ سےریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں مقامی پولیس کےمطابق کہیں سےبھی مگرمچھوں کی جانب سے کسی کو نقصان پہنچانے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

چین سمندرمیں تھرمل توانائی سے بجلی پیدا کرنے میں کامیاب

واضح رہے کہ چین میں مگرمچھوں کو ان کی جلد کے ساتھ ساتھ ان کے گوشت کے لیے بھی پالا جاتا ہے، جسے بعض اوقات روایتی ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے۔

Comments are closed.