سیلاب سے تباہ انفرا اسٹرکچر کی بحالی کیلئے 414 ارب 60 کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری

0
36

اسلام آباد: سیلاب سے تباہ ہونے والے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کیلئے 414 ارب 60 کروڑ روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔

باغی ٹی وی : وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کا اجلاس ہوا اجلاس کے اعلامیے کے مطابق انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے منصوبے چاروں صوبوں کے متاثرہ اضلاع کیلئے ہیں، منصوبوں میں سڑکوں اور پُلوں کی دوبارہ تعمیر کو اہمیت دی گئی ہے اجلاس میں آزاد کشمیر میں بھی متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اسحاق ڈار کی امریکی سفیر ،چینی سفیر،برطانوی ہائی کمشنر اور سری لنکا کے وزیر مملکت…

اہم منصوبوں میں مورو سے رانی پور این فائیو شاہراہ کی تعمیر نو اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) فلڈ ایمرجنسی لون کے تحت 32 تباہ شدہ پل بھی تعمیر کیے جائیں گے اس منصوبے پر 36 ارب روپے سے زیادہ لاگت آئے گی، اے ڈی بی 32.5 ارب جبکہ حکومت 3.6 ارب روپے خرچ کرے گی۔

ایکنک نے 48 ارب 32 کروڑ روپے کی لاگت کے سندھ فلڈ ایمرجنسی بحالی منصوبے کی بھی منظوری دی۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ آبپاشی کے اس منصوبے کیلئے فنڈز عالمی بینک فراہم کرے گا۔

اجلاس میں سندھ میں 66 ارب روپے لاگت کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر،خیبر پختونخوا میں سیلاب سے تحفظ کیلئے 15 ارب روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا۔

بلوچستان میں بحالی و تعمیر نو کے ساڑھے 12 ارب روپے لاگت کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ سندھ کے 23 اضلاع میں زرعی ٹرانسفارمیشن پر 70 ارب 44 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔

ایکنک نے 3 ارب 82 کروڑ روپے کی لاگت کے فارم واٹر منیجمنٹ منصوبے کی بھی منظوری دی۔

سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر درج کرلی گئی

دوسری جانب چین، امریکا اور برطانیہ نے پاکستان کو سیلاب کے نقصانات سے نمٹنے میں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہےوزیرخزانہ اسحاق ڈار نے امریکا، برطانیہ اور چین کے سفیروں کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور بحالی و آبادکاری کے کاموں پر اعتماد میں لیا۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور آباد کاری میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے تینوں اہم ملکوں کے سفیروں سے اس مشکل وقت میں مدد کی اپیل کی گئی تھی جس پر امریکا برطانیہ اور چین نے پاکستان کو ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے سفیروں کو بتایا کہ متاثرین کی بحالی کیلئے 16 ارب ڈالر خرچ ہوں گے۔ پاکستان نے قرض ری شیڈول اور رول اوور کرنے کے ساتھ ساتھ نئے قرض جاری کرنے پر بھی بات چیت کی، مشکل حالات میں آئی ایم ایف کی طرف سے پروگرام جاری رکھنے کی سخت شرائط بھی بات چیت کا حصہ رہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ترکیہ کے سفیر مہمت پچاجی کی ملاقات

Leave a reply