پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو پولیس نے ریلیز کر دیا
![pti](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2025/02/WhatsApp-Image-2025-02-12-at-4.21.14-PM.jpeg)
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما سیمابیہ طاہر کو تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے ریلیز کر دیا-
باغی ٹی وی:سیمابیہ طاہر کو پشاور ہائیکورٹ سے حاصل کی گئی ضمانت کی تصدیق کے لیے اڈیالہ جیل سے تحویل میں لے کر تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا تھاپولیس نے سیمابیہ طاہر کی ضمانت کی تصدیق ہونے پر انہیں ریلیز کیا، سیمابیہ طاہر نے پشاور ہائیکورٹ سے 26 فروری تک ضمانت حاصل کر رکھی ہے جس کی تصدیق کے لیے انہیں اڈیالہ جیل سے تحویل میں لے کر تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا۔
سیمابیہ طاہر 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں درج مقدمہ میں مطلوب تھی، سیمابیہ طاہر جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں پیش ہونے کے لیے بدھ کے روز اڈیالہ جیل پہنچی تھیں جہاں سے انہیں تحویل میں لیا گیا، سیمابیہ طاہر کو نومبر 2024 میں درج کیے گئے کیسز میں حراست میں لیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر کو تحویل میں لے لیا گیا
وزارت ہوابازی کووزارت دفاع میں ضم کردیا گیا
چیمپئنز ٹرافی 2025:وارم اپ میچز کے لیے پاکستان شاہینز کے تین اسکواڈز کا اعلان