سحر کامران کا پی ٹی وی کے معاملات پر گہری تشویش کا اظہار

sehar kamran

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما سحر کامران نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو خط لکھا ہے جس میں
سحر کامران نے وزارت اطلاعات و نشریات اور پی ٹی وی کے معاملات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سحر کامران نے کہا کہ وزارت نے کمیٹی کو نامکمل معلومات فراہم کی ہیں، جو شفافیت کے اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے وزارت کی کارکردگی پر سوال اٹھایا اور کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد نہ ہونے کو بھی وزارت کی کارکردگی میں ناکامی قرار دیا۔سحر کامران نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی وی میں کی جانے والی بھرتیوں، برطرفیوں اور دوبارہ بھرتیوں کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ اس عمل میں شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پی بی سی پراپرٹیز کے کرایوں کی نظر ثانی کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ کرایہ کی شرح مارکیٹ کے حقائق سے ہم آہنگ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، کرایہ داروں کی تفصیلات اور کرایہ داری کے دورانیہ کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔

سحر کامران نے کہا کہ پی ایس ڈی پی کے لیے مجوزہ رقم غیر معقول ہے، اور اس حوالے سے مزید وضاحت کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جاری اسکیموں کے لیے ایڈمنسٹریٹیو اپرُوول میں تاخیر کی وجوہات واضح کی جائیں تاکہ ان مسائل کو حل کیا جا سکے۔سحر کامران نے کہا کہ پی ٹی وی پارلیمنٹ چینل کے قیام کے لیے 1.6 بلین روپے مختص کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، اور اس فیصلے پر مزید بحث کی ضرورت ہے۔سحر کامران نے ان تمام نکات کو سامنے رکھتے ہوئے، وزارت اور پی ٹی وی کے معاملات میں فوری اصلاحات اور شفافیت کی ضرورت پر زور دیا۔

پی آئی اے کی ناکام نجکاری،اخراجات کا ذمہ دار کون ہے ، سحر کامران

بینظیر بھٹو ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی، ان کی روح کو سلام،سحر کامران

کرسمس کا تہوار محبت، اخوت اور امن کا پیغام دیتا ہے،سحر کامران

Comments are closed.