سحرکامران کی اسٹریٹجک ویژن گروپ،روس اسلامک ولڈ کے اجلاس میں شرکت

sehar kamran

پاکستان کی معروف سیاستدان اور پارلیمنٹ کی رکن،پیپلز پارٹی کی رہنما سحر کامران نے کوالالمپور، ملائشیا میں اسٹریٹجک ویژن گروپ، روس-اسلامک ورلڈ کی میٹنگ میں بطور اسپیکر شرکت کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ اہم اجلاس روسی فیڈریشن، تاتارستان کے صدر، کی دعوت پر منعقد ہوا ہے

اس اہم اجلاس میں ملائشیا کے وزیراعظم انور بن ابراہیم، تاتارستان کے صدر رشتم منیکھانوف، اور روسی فیڈریشن کے نائب وزیر خارجہ اے یُو. رُڈنکو سمیت متعدد اعلیٰ حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں عالمی سطح پر روس اور اسلامی دنیا کے تعلقات، اور ان کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔سحر کامران کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ اجلاس ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور اس سے ممالک کے درمیان معاشی، سیاسی، اور ثقافتی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔” اس طرح کے فورمز دونوں خطوں کے درمیان مشترکہ مفادات اور تعاون کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ "ہمیں مل کر دنیا میں امن و استحکام کے لئے کام کرنا ہوگا اور اسٹریٹجک ویژن گروپ جیسے اقدامات اس کی طرف ایک اہم قدم ہیں۔”

https://x.com/SeharKamran/status/1866665641840939482

یہ اجلاس روس-اسلامی دنیا کے تعلقات کی وسعت اور پائیداری کو بڑھانے کے لئے ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔سحر کامران نے پاکستان کے کردار کی اہمیت پر بھی بات کی، اور کہا کہ پاکستان ایک مضبوط پارٹنر کے طور پر روس اور اسلامی ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو بڑھانے کے لئے کام کر رہا ہے۔ اس طرح کے اجلاس اس بات کا غماز ہیں کہ عالمی سطح پر پاکستان کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے، اور پاکستان کا کردار عالمی سطح پر اہم ہوتا جا رہا ہے۔

Comments are closed.