قصور شہر کے مختلف علاقوں میں آوارہ اور باؤلے کتوں کی بھر مار،شہر کی ہر سڑک اور گلی میں آوارہ کتوں کا راج، ٹولیوں کی شکل میں مٹر گشت کرتے نظر آتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ بچوں، بوڑھوں اور خواتین سمیت کئی افراد کتوں کے کاٹنے کے باعث ہسپتال پہنچ چکے ہیں۔ تفصیل کے مطابق قصور شہر کے مختلف علاقوں کوٹ عثمان خان، اردو بازار، گندم منڈی، ریلوے روڈ، کوٹ اعظم خاں، کوٹ مراد خاں، کوٹ میر باز خاں، کوٹ سلامت پورہ، کوٹ غلام محمد خاں، بھسرپورہ، رکن پورہ، جماعت پورہ ۔نور شاہ ولی۔ صدر دور روڈ پٹا گورے والا ۔اور دیگر علاقوں میں آوارہ اور باؤلے کتوں کی بھرمار ہو چکی ہے جو شہر بھر کی شاہراہوں پر ٹولیوں کی شکل میں مٹر گشت کرتے نظر آتے ہیں۔موقع پاتے ہی راہگیروں کو کاٹ لیتے ہیں۔بچوں، بوڑھوں اور خواتین سمیت کئی افراد کتوں کے کاٹنے کے باعث ہسپتال پہنچ چکے ہیں۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں کتے کاٹنے کے بعد لگنے والے انجکشن بھی نایاب ہیں جو مریض کو اپنی جیب سے خرید کر لگوانے پڑتے ہیں۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کئی دعوے کر چکی ہے مگر ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ قصور کے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Shares: