قصور
شہر میں ڈاکو راج قائم،امن و امان تباہی کی طرف ہر پل جرائم، ریکارڈ نان سٹاپ ڈکیتیوں چوریوں کا سلسلہ جاری ڈسٹرکٹ بار کے ممبر ملک عمیر شوکت ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، پریس کلب قصور کے ممبر حاجی شوکت علی ملک کے بھائی حاجی مظفرعلی عظمت اشٹامپ فروش،وثیقہ نویس کی اپلائیڈفور 70cc روڈ پرنس موٹر سائیکل چوری مقامی پولیس کی بے بسی

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار قصور کے ممبر ملک عمیر شوکت ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، ممبر پریس کلب قصور حاجی شوکت علی ملک کے بھائی مقامی اشٹام فروش، وثیقہ نویس حاجی مظفرعلی عظمت کی اپلائیڈفور موٹر سائیکل 70cc روڈ پرنس، جو ماڈل تھانہ اے ڈویژن کے قریب غوثیہ کالونی ناز سینماء گلی نمبر 1 بھانجھے ملک اویس کے گھر کے باہر لاک کھڑی تھی جو چند ہی منٹوں بعد نامعلوم افراد چوری کرکے رفو چکر ہوگئے جس پر مدعی نے فوری طور پر 15 پرکال کر دی مگر بالکل قریب تھانہ ہونے کے باوجود پولیس بروقت نہ پہنچی سکی
اس بنا پر دوبارہ کال کی پھر بھی پولیس دیر سے پہنچی تاہم چوروں کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی، شہر میں لاکھوں کروڑوں کی لاگت سے تنصیب شدہ سیف سٹی کیمروں کی مدد بھی پولیس کو مطلوب ڈاکوؤں چوروں کو گرفتار کرنے میں معاون ثابت نہ ہو رہی ہے
جبکہ پورے ضلع قصور میں ہر روز موٹر سائیکلوں کا چوری ہونا معمول بن چکا ہے اور شہر میں ڈکیتیوں چوریوں و جرائم کی شرح میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے
مقامی پولیس کی ناکامی، خاموشی اور بے بسی پر شہر کی فلاحی ، تنظیموں کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن، اور پریس کلب کے ممبران نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو جانی مالی تحفظ فراہم کیا جائے

Shares: