لاہور: نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے پرائیویٹ اسپتالوں میں صحت کارڈ بند کرنے سے متعلق خبر کی تردید کردی۔
باغی ٹی وی: ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ نہ بند کررہےہیں اور نہ ہی کارڈیالوجی کی سہولیات محدود کی جائیں گی، صحت کارڈ کے ثمرات اصل حق داروں تک پہنچانا چاہتے ہیں پنجاب کےتمام سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ کےذریعےکارڈیالوجی کی سہولیات بلا تعطل جاری رہیں گی پنجاب حکومت اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے ساتھ نیا معاہدہ کرنے جا رہی ہے جس کے تحت پنجاب کے عوام کو صحت کارڈ کے ذریعے سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جائے گی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں خبریں تھیں کہ پنجاب بھر میں صحت کارڈ پر دل کی بیماریوں اور زچگی کا علاج روک دیا گیا پنجاب کے نجی اسپتالوں میں صحت کارڈ پر امراض قلب کا علاج معطل ہوگیا جس کے بعد نجی اسپتالوں میں دل کے مریضوں کو اسٹنٹس سمیت ہارٹ سرجریز غیرمعینہ مدت تک بند کردی گئیں۔
بلاول بھٹو زرداری 4 روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے
اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے تمام نجی اسپتالوں کو ہدایات جاری کر دیں اور کہا کہ یکم جولائی سے نجی اسپتالوں میں دل کےمریضوں کا صحت کارڈ پرعلاج نہیں ہو گا، پنجاب حکومت نے مریضوں سے 30 فیصد پیسے چارج کرنے کی سفارش کی ہے لہٰذا پنجاب میں مستحق افراد کے تعین تک کارڈیک سروسز صحت کارڈ پر نہیں ہوں گی۔
سوئیڈن: قرآن کریم کی بےحرمتی کے واقعے پر یورپی یونین کا ردعمل
اسٹیٹ لائف انشورنس کے مطابق یکم جولائی کے بعد دل کے امراض کےعلاج پر نجی اسپتالوں کو ادائیگی نہیں ہو گی اس کے علاوہ اسٹیٹ لائف انشورنس نے امراض قلب کے بعد نجی اسپتالوں میں صحت کارڈ پر زچگی کےعلاج کی سہولت بھی بند کردی۔
اسٹیٹ لائف نے صحت کارڈ پینل کے نجی اسپتالوں کو مفت زچگی علاج بند کرنے کی ہدایت کی اور مراسلے میں کہا ہے کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کے نجی اسپتالوں کو مراسلے کا اطلاق یکم جولائی سے ہے نارمل ڈلیوری یا سی سیکشن پر اسٹیٹ لائف کوئی ادائیگی نہیں کرے گا-
انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز مقدم نہیں:پرنسپل جنرل ہسپتال
واضح رہے کہ فروری 2019 میں وزیراعظم عمران خان نے ملک کے آٹھ کروڑ پاکستانیوں کے لیے صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس خواب کی تکمیل کے لیے وزیراعظم نے تین فروری کو “صحت انصاف کارڈز سکیم کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ صحت کارڈ سکیم کا مقصد غریب طبقے کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد، قبایلی علاقوں کے بعد اب ملک بھر میں انصاف صحت کارڈز کی سکیم متعارف کروا دی گئی ہے۔
ویڈیو:خواجہ آصف نے شدید گرمی میں نہر میں چھلانگ کر تیراکی کی
کارڈ ہولڈرز کو سالانہ سات لاکھ 20 ہزار روپے تک علاج کی سہولت دستیاب تھی ڈیڑھ کروڑ خاندان یعنی آٹھ کروڑ شہریوں کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کی گئیں اینجو پلاسٹی، برین سرجری اور کینسر سمیت دیگر امراض کا مفت علاج، سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت اور ملک کے 150 سے زائد ہسپتالوں سے علاج مہیا تھا-