ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدار حکومت کی خصوصی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے دیہی مرکز صحت واربرٹن کااچانک دورہ کیا ،ڈپٹی کمشنرنے مریضوں کے وارڈ،ایمرجنسی وارڈ کے علاوہ ہسپتال کے مختلف شعبہ جات سمیت صفائی ستھرائی اورسیکورٹی سمیت عملہ کی حاضری کاجائزہ لیااور مریضوں اور انکے لواحقین کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر انچارج رورل ہیلتھ سنٹر واربرٹن نے ڈپٹی کمشنر کومریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رورل ہیلتھ سنٹر میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، آرایچ سی ہسپتال کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت کے مطابق ضلع ننکانہ صاحب کی تینوں تحصیلوں کے ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے حوالے سے وارڈ ز قائم کیے گئے ہیں جہاں کرونا وائرس کے حوالے سے مریضوں کوآگاہی ، تشخیص کے ساتھ ساتھ مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام الناس کو صحت کی معیاری اور مفت سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف و دیگر عملے کو چاہیے کہ مریضوں اور انکے لواحقین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں۔ ڈپٹی کمشنرراجہ منصور احمد نے اس موقع پر ہسپتال کے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے، مریضوں کو بہترین علاج، تشخیص کے ساتھ ساتھ مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر ننکانہ
Shares: