خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچا دی، مالاکنڈ، بونیر اور مانسہرہ میں 6 جولائی کو پیش آنے والے مختلف حادثات میں مزید 5 افراد جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق 25 جون سے جاری بارشوں، اچانک آنے والے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور تیز ہواؤں کے نتیجے میں اب تک 22 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہو چکے ہیں۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں اور درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ بڑھ چکا ہے، جو مزید سیلابی صورتحال پیدا کر سکتا ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق مالاکنڈ کی ہیروشاہ یونین کونسل میں 3 افراد سیلابی پانی میں بہہ گئے، جن میں ایک خاتون اور 2 بچے شامل ہیں، جب کہ ایک اور واقعے میں خاتون اور بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔ ریسکیو 1122 نے خاتون کی لاش نکال لی، جبکہ 2 لاپتہ بچوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ادھر بونیر کے گاؤں تینولو ڈھیری میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ بونیر کے ہی علاقے فیض آباد خوڑ میں سیلابی ریلے نے عارضی پل کے پلرز بھی بہا دیے۔پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی اور برفانی علاقوں میں مزید احتیاط برتی جائے، کیونکہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بدستور موجود ہے۔

پنجاب کےسرکاری اسپتالوں میں موبائل فونز پر پابندی، خلاف ورزی پر برخاستگی کا حکم

لیاری بلڈنگ حادثہ، 27 جاں بحق افراد میں 20 ہندو کمیونٹی سے تھے

یمنی میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے بین گوریون ایئرپورٹ بند کر دیا

آسٹریا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

Shares: