سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے اقدامات کیئے جائیں ،بلاول

پیپلز پارٹی دریائے ستلج کے سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی
0
45
PPP

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دریا کے بند میں شگاف کی رپورٹس پر اظہارِ تشویش کیا ہے

بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب متاثر علاقوں سے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقلی کو یقینی بنایا جائے .سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانے کے لیے حکومت جنگی بنیادوں پر مربوط اقدام کو یقینی بنائے ،بہاولپور اور احمد پور شرقیہ جیسی بڑی آبادیوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے اقدامات کیئے جائیں ،

بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے سیلاب متاثر علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، انتظامیہ کا ہاتھ بٹائیں ،پاکستان پیپلز پارٹی دریائے ستلج کے سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،حکومت دریائے ستلج کے سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے ،حکومت دریائے ستلج کے سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے کرائے ،پاکستان پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن جیت کر دریائے ستلج کے سیلاب متاثرین کا بھی اسی طرح ساتھ دے گی، جس طرح سندھ میں بارش متاثرین کا دیا ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی دریائے ستلج کے متاثرین کو گھر بنانے اور زراعت کی بحالی کے خصوصی اقدام کرے گی

ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار
دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل
ملکی سلامتی کے فیصلوں کی حمایت اشد ضروری، تجزیہ، شہزاد قریشی

واضح رہے کہ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں طغیانی کے پیش نظر ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ دریائے ستلج سے ملحقہ نشیبی علاقے 17 اگست سے سیلاب کی زد میں ہیں ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے بتایا کہ متاثرہ اضلاع میں 95میڈیکل کیمپ لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔20 ایمولینس ایمرجنسی صورت حال میں امداد کے لئے ہمہ وقت موجود ہیں۔ 36 ہزار سے زائد افرادکو اب تک علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جاچکیں ہیں۔ میڈیکل کے علاوہ 178ریلیف کیمپس بھی متاثرہ اضلاع میں کام کررہے ہیں۔ ایک لاکھ کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے ۔2 لاکھ سے زائد افراد کو ایمرجنسی ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی گئیں۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں 70ہزار افراد کو پکا ہوا کھانا فراہم کیا گیا۔ڈیڑھ لاکھ مویشیوں کو بیماریوں سے بچاﺅ کی ادویات اور ویکسینیشن کی گئی۔ پچیس ہزار مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔

اِس موقع پر ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ سیلاب کے مکمل خاتمے تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی ۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ ریسکیو اداروں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں ۔سیلابی پانی میں کمی کی اطلاعات ہیں، آنے والے دنوں میں حالات بہتر ہوجائیں گے۔انتظامی افسران ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہیں۔

Leave a reply