جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج، سول انتظامیہ و دیگر اداروں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،
دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر حفاظتی بند ٹوٹ گیا، ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے،دریائے ستلج کے نزدیک مصافاتی علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کے 12 ریلیف کیمپ قائم ہیں، ساہیوال میں 49 دیہات متاثر، پاک فوج اور سول انتظامیہ کے 30 ریلیف کیمپ قائم ہیں،تحصیل کبیروالا میں ہیڈ سدھنائی پر اونچے درجے کا سیلاب، تلمبہ، میاں چنوں اور اقبال نگر میں ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں،ہزاروں افراد، مویشی اور گندم محفوظ مقامات پر منتقل کی جا چکی ہے ،اوکاڑہ کے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے مفت بھی امداد کے لیے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں ،رنگ پور اور ہیڈ محمد والا سمیت ممکنہ متاثرہ علاقوں میں بھی فلڈ ریلیف کیمپ قائم ہیں، تحصیل مظفرگڑھ اور کوٹ ادو میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا،ہیڈ محمد والا پر ممکنہ خطرے سے بروقت بچاؤ کے لیے بریچنگ پوائنٹ اور دیگر حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں
پنجاب میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن، سینکڑوں متاثرین محفوظ مقامات پر منتقل کر دیئے گئے،کھولڑہ پوائنٹ ، ہسو والی ،بدھوانہ ، جھنگ اور ضلع چنیوٹ میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے،،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں افراد اور مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، پاک فوج کے جوانوں نے کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو ریسکیو کیا،پاک فوج نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کیمپس قائم کر دیے، کپڑے،راشن اور ادویات کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے، سیلاب متاثرین کے لیے ان علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس بھی قائم کر دیے،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف، سیلاب متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس میں خدمات انجام دے رہے ہیں،اب تک سینکڑوں بزرگ، خواتین اور بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے ،سیلاب متاثرین نے پاک فوج کے کردار کو بے حد سراہا ہے