پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، اسلام آباد اورکراچی سے مزید خشک راشن،امدادی سامان سیلاب متاثرہ علاقوں کو روانہ کر دیا گیا، لاہور سے بھی امدادی کھیپ کا بڑا قافلہ روانگی کے لئے تیار ہے،مرکزی مسلم لیگ سیلاب متاثرین کو گھر بھی بنا کر دے گی،اب تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں ایک لاکھ 30 ہزار خشک راشن تقسیم کئے جا چکے،ہر ضلع میں ریسکیو سنٹر بھی قائم کیا جائے گا
مرکزی مسلم لیگ سندھ کے صدر فیصل ندیم،کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے مرکزی امدادی کیمپ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں سیلابی تباہ کاریوں کے بعد مرکزی مسلم لیگ کے کارکن ریسکیو اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔ بونیر اور مینگورہ میں گھروں اور دکانوں سے ملبہ صاف کیا گیا، بیواؤں کو نقد امداد اور اسکولوں کو بحال کیا گیا جبکہ گلگت میں پانی کی سپلائی اور بوٹ سروس بحال کی گئی،پنجاب میں جلال پور پیر والا میں ماڈل خیمہ بستیاں قائم کی گئیں جہاں سولر پلیٹس، بیٹری، پنکھے اور لائٹس کی سہولت دی گئی، متاثرین کو رہائش، کھانا، راشن اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔ کراچی سے مسلسل سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان روانہ کیا جا رہا ہے، اور مزید 10 ہزار سے زائد خاندانوں کے لیے راشن، ملبوسات اور دیگر ضروری اشیاء کی بڑی کھیپ بھی بھیجی جا رہی ہے،متاثرین کی بحالی کے لیے دو کمروں پر مشتمل گھروں کی تعمیر، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی مہم اور مستقل ریسکیو سینٹرز کے قیام کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔
مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے 9 واں بڑا امدادی قافلہ روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے صدر انعام الرحمن کمبوہ کا کہنا تھا کہ ہم نے "بحالی سے خوشحالی تک” کے عنوان سے بحالی مہم کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت متاثرین کو مکمل گھریلو سامان، راشن، فصلوں کے لیے بیج اور گھروں کی تعمیر میں مدد فراہم کی جائے گی،امدادی قافلے میں متاثرین کے لیے راشن، برتن، چارپائیاں، پینے کا پانی، ادویات، بستر اور دیگر ضروری سامان شامل ہے،لاہور سے بھی امدادی سامان کا قافلہ تیار ہے،خشک راشن سمیت دیگر ضروری اشیا امدادی کھیپ میں شامل ہیں.مرکزی مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری جنرل مزمل اقبال ہاشمی کی نگرانی میں امدادی سامان کی پیکنگ کا عمل جاری ہے،