سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے
اٹاری، ہیڈ سلیمانکی، رینالہ خورد، جندراکہ، اوکاڑہ اور ساہیوال میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سینکڑوں افراد اور مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا،سیلابی پانی کے باعث متعدد علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع، پاک فوج نے کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو ریسکیو کیا،پاک فوج اور سول انتظامیہ نے متاثرین سیلاب کے لیے امدادی کیمپس قائم کر دیے، کپڑے، ادویات اور راشن کی فراہمی جاری ہے،پاک فوج نے سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپس بھی قائم کر دیے،بزرگ، خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، متاثرین نے پاک فوج کے کردار کو سراہا،
سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاک فوج کا اوکاڑہ، ساہیوال اور دیگر علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، ساہیوال کے37 متاثرہ دیہاتوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے 24ریلیف کیمپس قائم کردیئے گئے،دریائے راوی اور ستلج پرپاک فوج کی ٹیمیں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں، پاک فوج اور سول انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں سے9ہزار 797افراد اور2ہزار 191 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے،فوری طبی امداد کیلئے اٹاری اور سلیمانکی ہیڈ پرمیڈیکل کیمپس قائم کردیئے گئے ہیں ، ضلع اوکاڑہ میں 487 شہریوں اور 218 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ، ضلع اوکاڑہ میں سیلاب متاثرہ مکینوں کی گندم سمیت ضروری سامان بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، ساہیوال میں 3ہزار162 افراد اور4593 مویشیوں کوبھی محفوظ مقام پر منتقل کیاجاچکاہے،سیلاب متاثرین نے پاک فوج اور مقامی انتظامیہ کی بروقت امدادی کارروائیوں کوسراہا ،سیلاب جیسی قدرتی آفت میں پاک فوج عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے