سیلاب جیسی آفت میں بھی پاکستانی عوام نے انسانیت اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال قائم کر دی

پاکستان نے سیلاب میں بہہ کر آنے والے جانوروں کو امانت سمجھ کر سرحد پار واپس بھیج دیا گیا ،پاکستانی شہریوں نے مشکل وقت میں خیر سگالی اور اعلیٰ ظرفی کی نئی تاریخ رقم کر دی ، بھارتی پنجاب کے ضلع امرتسر کے سرحدی گاؤں سنگھوکے میں عوام نے پاکستان کا بھرپور شکریہ ادا کیا، سرحدی علاقے کے مقیم سکھ شہری کا کہنا تھا کہ سنگھوکے سمیت متعدد سرحدی گاؤں سیلاب کی زد میں آئے جن میں جانوروں کو نکالنے کا وقت نہیں تھا، سرحدی علاقوں سے جانور جن میں بھینسیں اور گائیں شامل ہیں،سیلاب میں بہہ کر پاکستان چلے گئے ،پاکستانی دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جانور سرحد پار واپس بھیج رہے ہیں،پاکستان سے کم از کم 300جانور سرحد پار بھارتی پنجاب میں واپس آ چکے ہیں،

سرحد کے دونوں اطراف پنجاب میں بھی ہمارے لوگ بستے ہیں ،سکھ برادری اور پاکستان کے رشتے کی جڑیں تاریخ، مذہب ، زبان ،کلچر اور محبت میں پیوست ہیں

Shares: