پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،جلال پور پیر والا، علی پور سمیت دیگر شہروں کی خیمہ بستیوں میں متاثرین میں تین وقت کا کھانا ،بچوں میں تحائف،خواتین کے لئے کپڑے و دیگر اشیا تقسیم کی جا رہی ہیں،جمعرات کو علی پور میں مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے خشک راشن کی بڑی کھیپ تقسیم کی جائے گی
مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،مرکزی مسلم لیگ نے ریلیف آپریشن مزید وسیع کر دیا،متاثرہ خاندانوں میں خشک راشن و امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، مرکزی مسلم لیگ کی لودھراں میں دو ماڈل خیمہ بستیاں قائم ہیں جہاں ہزاروں سیلاب متاثرین مقیم ہیں، خیمہ بستیوں کا مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور، صدر جنوبی پنجاب عمران لیاقت بھٹی، حافظ عبدالغفار بہاولپوری اور ڈاکٹر محمد صفی اللہ کمبوہ نے خیمہ بستی کا تفصیلی جائزہ لیا اور وہاں موجود متاثرین سے ملاقات کی۔ مرکزی مسلم لیگ نے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جہاں ابتدائی ریسکیو آپریشن کیے، وہیں اب بحالی، راشن کی فراہمی، مفت طبی امداد، اور بچوں کی تعلیم جیسے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ مرکزی مسلم لیگ کی جلال پور پیر والا میں قائم خیمہ بستیوں میں متاثرین کو تین وقت کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے،مسلم اسٹوڈنٹس لیگ ٹنڈو الہ یار کی جانب سے بچوں کو تحفے دیے گئے، جب کہ مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد ڈویژن کی طرف سے مددگار اسکول کا آغاز بھی کیا گیا۔مچھر سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے خیمہ بستی میں مچھر دانیاں تقسیم کی گئیں۔ مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام شمس آباد (جھانگڑہ انٹرچینج کے قریب) فری میڈیکل کیمپ میں 300 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں۔علی پور جتوئی میں سینکڑوں افراد کا چیک اپ کیا گیا،اور ادویات فراہم کی گئیں،🔹 ضلع بہاول نگر میں الکریم خیمہ بستی کے تحت 400 خاندانوں میں راشن اور دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کی گئیں۔عبدالحکیم، کوٹ اسلام میں بیوہ خواتین کو خشک راشن، کپڑے، برتن، بستر اور جوتے دیے گئے۔مرکزی مسلم لیگ تلہ گنگ کی ٹیم نے علی پور، مظفر گڑھ میں تین مقامات پر کھانا تقسیم کیا،حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں کے دیہات میں راشن، کپڑے اور پانی تقسیم کیا گیا۔








