پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،پکی پکائی خوراک، خشک راشن کی تقسیم کا عمل مسلسل جاری ہے، کشتیوں پر جا کر متاثرہ علاقوں‌میں میڈیکل ٹیمیں مریضوں کا علاج معالجہ کر رہی ہیں،ملتان، بہاولپور،جلال پور پیر والا،سیت پور و دیگر علاقوں میں خیمہ بستیوں میں متاثرین کو تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں،

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر پنجاب کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں ریلیف سرگرمیاں‌جاری ہیں، شعبہ خدمتِ خلق گوجرانوالہ کے زیراہتمام بہاولپور (سمہ سٹہ) میں قائم خیمہ بستی میں متاثرین کے بچوں میں تحائف، خواتین کے لیے ضروری اشیاء، اور خاندانوں کے لیے چارپائیاں، مچھر دانیاں، راشن اور واٹر کولر تقسیم کیے گئے۔علی پور میں متاثرہ خیمہ بستیوں میں 100 خاندانوں کو فیملی پیک (راشن، بستر، کچن سیٹ، چٹائیاں وغیرہ) فراہم کیے گئے۔ صدر شعبہ خدمتِ خلق اسلام آباد چوہدری عبدالبصیر، اجمل بلوچ ، رانا عبدالشکور، یاسر عرفات بٹ، راؤ شرجیل صاحب اور دیگر نے خود اس عمل کی نگرانی کی۔اسی علاقے میں کشتی موبائل میڈیکل کیمپ کے ذریعے سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں، جبکہ قاری طلحہ اصغر صاحب نے سیلابی علاقوں میں کشتی کے ذریعے کھانا پہنچانے کی نگرانی کی۔شعبہ خدمتِ خلق بورے والا کی جانب سے ستلج فلڈ ریلیف کیمپ میں مسلسل 28ویں دن بھی خدمات جاری رہیں۔متاثرین میں کھانے کی فراہمی،خشک راشن ،جانوروں کے لئے چارہ تقسیم کیا جا رہا ہے.موبائل میڈیکل کیمپ پر مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے، مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کی ٹیم نے پانی کم ہونے کی صورت میں کھانا پانی میں کھڑے ہو کر اور کڑاہیوں کو لکڑیوں پر رکھ کر پکایا۔سیلاب زدہ علاقوں میں جانوروں کے لیے خصوصی امداد فراہم کی گئی، جسے مقامی زمینداروں نے بھی سراہا اور دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔مرکزی مسلم لیگ اوکاڑہ کی ٹیم نے جلال پور پیر والا ملتان میں سیلاب متاثرین کو روزانہ کھانا فراہم کیا۔شجاع آباد میں ریلیف سرگرمیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں اور متاثرین کو تین وقت کا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔مرکزی مسلم لیگ کے رہنما انجینئر حارث ڈار نے اوکاڑہ کا دورہ کیا وار امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا. ساہیوال کے علاقے 17/7DR میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ ٹیم کی جانب سے لودھراں کے موضع جسی اور بہاولپور کے علاقہ جھانگڑا میں خشک راشن کی تقسیم کی گئی۔گجرات میں محلہ شاہ حسین کے مستحق خاندانوں میں سروے کی بنیاد پر راشن تقسیم کیا گیا ،علی پور میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی خیمہ بستی، قائداعظم خیمہ بستی، اور خالصہ ایڈ کی خیمہ بستی ایک ہی مقام پر سڑک کے دونوں اطراف قائم کی گئی ہیں جہاں تقریباً ایک ہزار خاندانوں کو ریسکیو کر کے منتقل کیا گیا ہے،خیمہ بستیوں میں متاثرین کو کھانا دیا جا رہا ہےجبکہ میڈیکل کیمپ میں‌مریضوں کا علاج معالجہ بھی کیا جا رہا ہے

Shares: