اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کیجانب سے سیلاب زدگان کیلیے 249,000 امریکی ڈالرز کا عطیہ

سیلاب متاثرین بیمار،ریلیف کیمپس میں مختلف امراض رپورٹ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی جانب سے پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے 249,000 امریکی ڈالرز کا عطیہ

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچانے والے حالیہ سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی ہنگامی امداداور بحالی کے لیے مجموعی طور پر 249,000 کا عطیہ دیا ہے۔فوری امداد کے اِس اقدام میں دی سٹیزنز فاونڈیشن اور اورنج ٹری فاونڈیشن جبکہ بحالی کے لیے برٹش ایشین ٹرسٹ فار ری ہیبلی ٹیشن شریک دار ادارے ہیں۔یہ دونوں ادارے، سیلاب سے متاثرہ افراد اور کمیونٹیز کے لیے کی جانے والی مخیرانہ کوششوں کی رسائی میں اضافے کا وسیع اور اُمید افزا تجربہ اور اثاثے رکھتے ہیں۔یہ عطیہ عالمی اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی جانب سے عالمی سطح پر کی جانے والی انسان دوست کوششوں کے مطابق ہے۔

اس عطیے نے پاکستانی سیلاب زدگان میں 50,000سے زائد کھانے اور دیگر اشیائے صرف کے پیکٹوں کی تقسیم یقینی بنائی ہے جس میں سے ہر پیکٹ پانچ افراد پر مشتمل ایسے خاندان کے لیے کافی ہے جو خوراک، رہائش اور صحت کی سہولتوں سے محروم ہے۔اِس کے علاوہ، سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بے گھر افراد کو پناہ اور آرام کی فراہمی کی غرض سے سینکڑوں خیمے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

اِن ہنگامی کوششوں کا ایک مقصد کمیونٹیز کی بحالی بھی ہے جس میں 240 گھرانوں کے لیے نقد امداد، پینے کے صاف پانی کے لیے 140 واٹر پوائنٹس کی بحالی اور کاشتکاروں میں گندم اور سورج مکھی جیسی اہم فصلوں کے بیجوں کی تقسیم بھی شامل ہے۔اِس بارے میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ریحان شیخ نے کہا:“ہمیں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر صدمہ ہے۔ہمارا عزم قطعی ہے اور ہماری پوری توجہ اور لگن سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی اور اعانت پر مرکوز ہے۔ ہم اپنے اْن بھائیوں کی زیادہ سے زیادہ اعانت کے لیے پر عزم ہیں جنھیں پاکستان میں بڑے پیمانے پر سیلابوں سے زبردست نقصان پہنچا ہے۔

اِن ممتاز غیر سرکاری تنطیموں کے ساتھ کام کرنے سے، ہم تیز رفتار اور مؤثرامدادی کوششوں کی فراہمی کے قابل ہوئے ہیں جن کا مقصد تباہ کن سیلابوں سے پیدا ہونے ہونے والے اہم چیلنجوں سے نمٹنا ہے

Comments are closed.