قصور
سیلاب متاثرین کی مجبوری پر منافع خور سرگرم،اشیاء کے ریٹ بڑھا دیئے
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے بیشتر علاقے سیلاب کے باعث پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، جہاں متاثرہ عوام کو اس وقت سب سے زیادہ خوراک اور مویشیوں کے چارے کی ضرورت ہے
درد دل رکھنے والے شہری اور فلاحی تنظیمیں اپنی حیثیت کے مطابق سیلاب زدگان کی خدمت میں مصروف ہیں اور ان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں
جبکہ دوسری جانب کچھ منافع خوروں نے صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے
مکئی کے چارے کی قیمت 200 تا 250 روپے سے بڑھا کر 700 تا 800 روپے، بھوسہ (توڑی) 600 تا 650 روپے سے 1700 تا 1800 روپیہ ، ٹماٹر 160 تا 170 روپیہ سے بڑھا کر 370 تا 380 روپیہ فی کلو تک پہنچا دیا گیا ہے
دیگر سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اسی نوعیت کا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سرکاری مشینری کو فوری حرکت میں آنا چاہیے تاکہ اس منافع خوری کو روکا جا سکے
شہریوں نے منافع خوروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے وقت میں ناجائز منافع خوری انسانیت سوز عمل ہے ایسے لوگوں پر اللہ کا عذاب ضرور نازل ہو گا جو پہلے سے ڈوبے ہوؤں کو ڈبو رہے ہیں