سلیکٹڈ وزیراعظم کی دھمکی سے نہیں ڈرتے :شاہد خاقان عباسی

0
42

سابق وزیراعظم مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم آمروں کی دھمکیوں سے نہیں گھبرائے، سلیکٹڈ وزیراعظم کی دھمکی سے بھی نہیں ڈرتے ،نئے پاکستان کو عوام بھول گئی اور پرانے پاکستان کی تلاش کی جا رہی ہے .

بجٹ میں ٹیکسوں کے اضافے کے سوا کچھ نہیں، شاہد خاقان عباسی

اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اٹک میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجلی منہگی،گیس منہگی،ہرچیز منہگی کردی گئی ہے ،سلیکٹڈ وزیراعظم عوام کے حالات بہترنہیں کرسکتا ،عمران خان نے دس ماہ میں جتنا قرضہ لیا اتنا توپانچ سال میں نہیں لیا گیا.

اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں سفارتی کامیابی پر بھارتی برہم

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا فیصلہ تھا بجٹ کے فوری بعد ملک کے ہر ضلع میں آواز بلند کی جائیگی، انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی،غیر شفاف الیکشن ہوا ،سلیکٹڈ وزیراعظم کو بوگس انتخابات میں لایا گیا ہے اسکے دل میں چور ہے ،ضیا الحق،ایوب،مشرف کی جیل اور دھمکی سے نہیں گھبرائے تو سلیکٹڈسے کیا ڈریں گے.

شہباز شریف نے وفاقی بجٹ کیا مسترد کہا بجٹ بنایا آئی ایم ایف نے

سپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کی ایسی بات مان لی جو حکومت رد کر چکی

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ترقی آدھی ہونے اور منہگائی تین گنا ہونے کا عوام ہم سے پوچھتے ہیں .

کنونشن سے احسن اقبال اور مریم اورنگزیب نے بھی خطاب کیا.

Leave a reply