پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، تاہم کمیٹی میں شامل ڈیٹا اینالسٹ کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سلیکشن کمیٹی میں ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ کی جگہ عثمان ہاشمی کو شامل کیا گیا ہے، تاہم ڈیٹا اینالسٹ کو سلیکشن کے فیصلوں میں ووٹ کا اختیار حاصل نہیں ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق سلیکشن کمیٹی میں عاقب جاوید، اسد شفیق، اظہر علی اور علیم ڈار شامل ہیں۔ کمیٹی کو ٹیم سلیکشن کے سلسلے میں ہیڈ کوچ اور کپتان سے مشاورت کی پابندی ہوگی۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اہم شراکت دارہے، جنرل مائیکل ایرک کوریلا

کراچی:پی آئی اے اور ائیر کراچی کے مابین معاہدہ

Shares: