سیلفی بناتےہوئے3 دوست سیلاب میں بہہ گئے

ریسکیو ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو زندہ نکال لیا
0
63
rain

بہاولنگر میں مومیکا کے قریب دریائے ستلج کے کنارے سیلفی بناتے ہوئے 3 لڑکے سیلاب میں بہہ گئے، دو لڑکوں کو بچا لیا گیا، تیسرے لڑکے کی تلاش جاری ہے۔

باغی ٹی وی: تینوں نوجوان سرکلر روڑ بہاولنگر کے رہائشی ہیں جو دریائے ستلج میں آنے والے سیلاب میں سیلفیاں بنانے گئے تھے سیلفی لیتے ہوئے تین دوست سیلاب میں ڈوب گئے ریسکیو ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے دو نوجوانوں کو زندہ نکال لیا جبکہ 12سال کے عثمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور بالائی سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔ فیصل آباد میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش جاری ہےکوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارشوں سے برساتی ندی نالوں طغیانی آگئی۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

گڈو اور سکھر کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ،درمیانے درجے کا سیلاب

سب سے زیادہ بارش لاہور (گلشن راوی 156، شاہی قلعہ 147، قرطبہ چوک 109، نشتر ٹاؤن 107، لکشمی چوک 101، جوہر ٹاؤن 96، تاج پورہ 82، اقبال ٹاؤن 60، اپر مال، سمن آباد 44، مغلپورہ42، گلبرگ 35، سٹی 34، فرخ آباد 27، چوک ناخدا 24، ایئرپورٹ 14)، اسلام آباد (سید پور 98، گولڑہ 79، زیرو پوائنٹ 75، بوکرا 62، ائیر پورٹ 7) ملی میٹر ہوئی۔

راولپنڈی (شمس آباد 72، چکلالہ 54)، حافظ آباد 69، گوجرانوالہ 68، خانیوال 64، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 43، سٹی28)، منڈی بہاؤالدین، گجرات 27، مری 23، ساہیوال، قصور 20، بہاولنگر، نارووال 15، ملتان (ایئرپورٹ) ، اٹک 10، جھنگ 8، اوکاڑہ، نور پور تھل 5، فیصل آباد، سرگودھا 3، ڈی جی خان 2، جہلم، منگلا، جوہر آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کوٹ ادو ایک ملی میٹر ہوئی۔

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ یکم اگست تک رہنے کی پیشگوئی

سیلابی پانی راجن پور کے چک شہید کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ فصلیں زیر آب آگئیں۔ لوگ اپنی مدد آپ بند بنانے میں مصروف ہیں۔ فلڈ کنٹرول روم نے الرٹ جاری کیا ہے کہ ندی نالوں کے سیلابی ریلوں سے نشیبی علاقوں کو خطرہ ہےگوجرانوالہ شہر اور گرد و نواح میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ شکر گڑھ اور حافظ آباد میں وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش سے شہر کے تمام نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

عراق میں بھی بھارتی سیرپ میں زہریلے اجزا کا انکشاف

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے زیریں خیبر پختونخوا ، شمال مشرقی بلو چستان ، شمال مشرقی وسطی، جنوبی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔

قصور میں کل ہونے والا ن لیگ کا جلسہ ملتوی

Leave a reply