وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ماہ اگست میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام بازاروں اور اسٹالز سے باجے ضبط کیے جائیں گے، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس فوری طور پر فیلڈ میں نکلیں اور کارروائیاں یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے خبردار کیا ہے کہ جس علاقے سے باجے برآمد ہوں گے، وہاں کا متعلقہ افسر جواب دہ ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ نے ہدایت دی ہے کہ یوم آزادی (14 اگست) تک باجوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کراچی کو 15 ہزار بسوں کی ضرورت، نئی بسیں بھی تاخیر کا شکار

ممکنہ حملوں کی اطلاعات، بھارتی ایئرپورٹس پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

یہ گھناؤنا گناہ ہے، حزب اللّٰہ کا لبنانی کابینہ کی قرارداد پر ردعمل

Shares: