ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان مہنگے داموں پٹرول فروخت کرنے والے پمپس مالکان کے خلاف سر گرم ،عوامی سماجی حلقوں کی شکایت پرکم پیمانہ اور مقرر نرخوں سے زائد قیمت پر پٹرول فروخت کرنے والے پٹرول پمپوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ ڈیرہ کی کارروائی، گزشتہ دنوں النور فلنگ اسٹیشن نزد سگو، مین بنوں روڈ کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمدکو شکایت موصول ہوئی جس کے تحت انتظامیہ النور فلنگ اسٹیشن اوگرا نرخوں سے زائد قیمت پر پٹرول کو فروخت کر رہے تھے۔ شکایت موصول ہوتے ہی اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد نے تحصیلدار ڈیرہ ساجد سلیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر زائد نرخ وصول کرنے پر پمپ کو پر سیل کر دیا بعد ازاں لازمی کاروائی مکمل ہونے پر مجوزہ پمپ جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ڈیرہ کے افسران اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گے اور معیار پر پورا نہ اترنے اور زائد قیمت پر پٹرول فروخت کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف سخت کاروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ تمام پمپس مالکان اپنا قبلہ درست کر لیں۔ کسی کو بھی غیر قانوںی طور پر ریٹ بڑھانے کی گنجائش نہیں ہے اور زائد قیمت وصول کرنے والے پمس کو نہ صرف سیل کر کے بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا بلکہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا کر ان کے لائسنس بھی کینسل کر دیے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ فرحان احمد نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ زائد نرخوں اور کم پیمانہ پٹرول فروخت کرنے والے پٹرول پمپس کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








