قصور
قصور شہر اور گردونواح میں سیمنٹ نایاب لوگ پریشان ڈیلروں کیمطابق سپلائی نہیں ملی
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں سیمنٹ نایاب ہو گیا ہے چھوٹے دکانداروں کے پاس سیمنٹ بلکل بھی نہیں جبکہ بڑے دکاندار اپنی مرضی کے نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں اس بابت جب دکانداروں سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ کلر کہار سیمنٹ فیکٹری سے سپلائی نہیں ملی جس کے باعث سیمنٹ کم پڑ گیا ہے ایک دو روز میں سپلائی مل جائے گی کیونکہ فیکٹری ہر ضلع کو کوٹہ کے لحاظ سے سپلائی فراہم کرتی ہے ضلع قصور میں لاک ڈاؤن میں نرمی سے اچانک کنسٹرکشن کا کام تیز ہو گیا ہے جس کے باعث سیمنٹ کا عارضی بحران بن گیا ہے
جبکہ دوسری جانب گاہکوں کا کہنا ہے سیمنٹ بجری سریا کے ریٹ دکانداروں کی مرضی کے ہیں ان کے پاس کوئی ریٹ لسٹ نہیں ہوتی پوچھنے پر کہتے ہیں گورنمنٹ کی طرف سے ہمیں کوئی ریٹ لسٹ مہیا نہیں کی جاتی اس لئے ہر کوئی اپنی مرضی پر اپنی چیزیں فروخت کرتا ہے سیمنٹ کی بوری کی قیمت 510 سے 550 اور سریا 115 سے 130 روپیہ فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے لہذہ عام ضروریات زندگی کی اشیاء کی طرح سیمنٹ ،سریا اور بجری کے ریٹ بھی مقرر کرکے انہیں ریٹ لسٹیں لگانے کا پابند بنایا جائے تاکہ لوگ اصل قیمت پر چیزیں حاصل کر سکیں
شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زید اور ڈی سی قصور منظر علی سے اپیل کی ہے کہ نوٹس لے کر سیمنٹ سریا کے دکانداروں کو ریٹ لسٹ مہیا کرکے ان کیمطابق فروخت کرنے کا پابند بنایا جائے

سیمنٹ کا بحران,من مانے ریٹ
Shares: