وزیر مذہبی امور طلحہ محمود کی سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات

وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود وزارت سنبھالنے کے بعد پہلے روز ہی متحرک
0
102
وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود وزارت سنبھالنے کے بعد پہلے روز ہی متحرک

وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود وزارت سنبھالنے کے بعد پہلے روز ہی متحرک ہو گئے

وزیر مذہبی امور سنیٹر طلحہ محمود کی سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات ہوئی ہے ، ملاقات کے دوران حج انتظامات٫ روڈ ٹو مکہ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ عزت مآب سعودی سفیر نواف سعید المالکی پاکستان کے قابل قدر دوست ہیں دونوں ملکوں کی عوام کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کیا ، ملاقات میں سرکاری عازمین حج کی سہولت کیلئے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کی دیگر شہروں تک توسیع کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا،

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا تھا کہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کیلئے سعودی اہلکاروں کو مخصوص ایئرپورٹ ٹرمینل 25 اپریل کو حوالے کیا جائے گا سنیٹر محمد طلحہ محمود سعودی عرب کے دیرینہ اور بھروسہ مند دوست ہیں ،سعودی سفیر نے وزیر مذہبی امور کا عہدہ سنبھالنے پر سنیٹر محمد طلحہ محمود کو مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ سنیٹر محمد طلحہ محمود کے عہدہ سنبھالنے سے تعلقات اور تعاون کا نیا دور شروع ہو گا

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیر مذہبی امور طلحہ محمود کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ سعودیہ حکومت فریضہ حج کی آدائیگی میں اپنے اسلامی ملک پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی، سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالشکور مرحوم کے مشن کے تحت پاکستانیوں کو بہترین سہولیات دینا میری اولین ترجیح ہے،

Leave a reply