سینیٹ الیکشن میں خفیہ کیمروں کا معاملہ،تحقیقات کے لئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا

0
60

سینیٹ الیکشن میں خفیہ کیمروں کا معاملہ،تحقیقات کے لئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ الیکشن میں خفیہ کیمروں کا معاملہ سینیٹ سیکریٹریٹ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

کمیٹی کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، سینیٹر سرفراز بگٹی،طلحہ محمود،ہدایت اللہ کمیٹی میں شامل ہیں ای ڈی پپس بھی تحقیقاتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے،کمیٹی ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کی پابند ہوگی،نوٹیفکیشن کی کاپی اٹارنی جنرل، سیکریٹری صدر، سیکرٹری وزیراعظم کو بھیج دی گئی

سینیٹ الیکشن والے روز خفیہ کیمرے برآمد ہوئے تھے جس پر اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا تھا، سینیٹ کے گزشتہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں خفیہ کیمروں کی تحقیقات کی جائیں،جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ خفیہ کیمروں کی تحقیقات کروائی جائے گی

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟

سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان

سینیٹ ہال سے کیمرے برآمد ہونے پر پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سینیٹ ہال سے کیمرہ برآمد ہو گیا ہے۔ جہاں ووٹ کاسٹ کیا جانا تھا وہاں سے کیمرہ برآمد ہوا ہے۔ شازیہ مری نے پی ڈی ایم ارکان کو کیمرہ برآمدگی سے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتری ہوئی ہے۔سینیٹ ہال میں ووٹنگ کی جگہ پر کیمرہ نصب کیا گیا تھا۔ ٹی وی کے پیچھے کیمرہ ملا ہے، ہم اس پر لائحہ عمل بنا رہے ہیں، جیتنے کے لئے حربے استعمال کر رہے ہیں شاید یہ شبلی فراز کا حربہ ہے

واضح رہے کہ پی ڈی ایم میں اختلافات پیدا ہو چکے ہیں ،سینیٹ میں پی پی نے ن لیگ کی مشاورت کے بغیر اپنا اپوزیشن لیڈر بنا لیا ہے جس سے پی پی پر ن لیگ ناراض ہے اور ن لیگ نے یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر ماننے سے انکار کیا ہے، اب سینیٹ میں ن لیگ نے دیگر جماعتوں کے ساتھ ملکر الگ درخواست جمع کروا دی ہے

Leave a reply