سینیٹ ہال میں کیمرے، اہم شخصیت نے سب کو طلب کر لیا، بڑا اعلان
سینیٹ ہال میں کیمرے، اہم شخصیت نے سب کو طلب کر لیا، بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری سینیٹ نے پولنگ بوتھ تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا
سیکریٹری سینیٹ نے حکومت اوراپوزیشن ارکان کو بلا لیا سیکریٹری سینیٹ نے صادق سنجرانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بوتھ تبدیل کر رہے ہیں،آپ ارکان بھیجیں جو پولنگ بوتھ کا جائزہ لیں، پیپلزپارٹی کے ارکان سیکریٹری سینیٹ کے پاس پہنچ گئے فاروق نائیک، سعید غنی، قاسم گیلانی اور دیگر رہنماؤں کی سیکریٹری سے ملاقات ہوئی ہے،پیپلزپارٹی نے تمام تحفظات سے سیکریٹری سینیٹ کو آگاہ کردیا،رہنماؤں نے سیکرٹری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے متعلق ہمیں مزید خدشات ہیں، پی پی رہنماؤں نے کہا کہ شفاف انتخاب کروانا سینیٹ سیکرٹریٹ کی ذمے داری ہے،پیپلزپارٹی رہنماؤں نے کہاکہ تحفظات دورکرکے شفاف انتخاب کو یقینی بنایا جائے،
دوسری جانب پریزائیڈنگ افسرمظفر شاہ کا کہنا ہے کہ پولنگ بوتھ سے کیمرہ نکلنے کی تحقیقات کے لیے سیکرٹری سینیٹ کو حکم دے دیا ہے۔ پولنگ بوتھ دوبارہ بنے گا اور کوئی بھی فریق پولنگ بوتھ کو دیکھ سکے گا۔سیکریٹری سینیٹ قاسم صمد خان نے کیمروں کے معاملہ پر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کیمروں کے معاملہ پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کیمروں کے معاملہ کی مکمل شفاف انکوائری ہوگی،
قبل ازیں زرتاج گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو شکست سامنے نظر آ رہی ہے۔ کیمرے لگانا اور ویڈیو بنانا انہی کا وطیرہ ہے۔ کاروائی کرکے خود ہی واویلا مچا رہے ہیں۔ اس کی مکمل تحقیقات کرائی جائے گی۔
پی ڈی ایم کو شکست سامنے نظر آ رہی ہے۔ کیمرے لگانا اور ویڈیو بنانا انہی کا وطیرہ ہے۔ کاروائی کرکے خود ہی واویلا مچا رہے ہیں۔ اس کی مکمل تحقیقات کرائی جائے گی۔
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) March 12, 2021
مریم نواز کا کہنا تھا کہ آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند کے بعد سینیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والے آخری جنگ ہار چکے۔ سپریم کورٹ سے منہ کی کھائی، آئینی ترمیم میں ناکام رہے،صدارتی آرڈینینس ردی کا ٹکڑا بن گیا تو خفیہ کیمروں والے مستری لے آئے۔ آئین میں خفیہ ووٹ کا ذکر ہے خفیہ کیمروں کا نہیں! ووٹ چورو شرم کرو اور کرسی چھوڑو!
مجھے نہیں پتہ حکومت کیوں خوفزدہ ،میں شریف آدمی ہوں ، گیلانی
تحریک انصاف کے کتنے ووٹ سنجرانی کو نہیں گیلانی کو ملیں گے؟ اہم رہنما کا دعوی
سینیٹ ہال سے خفیہ کیمرے برآمد، اپوزیشن کا احتجاج، بڑا مطالبہ کر دیا
پی ٹی آئی اراکین سے قرآن پاک پر حلف، پی ٹی آئی رہنما کی تصدیق
نو منتخب اراکین سینیٹ کے حلف اٹھانے کے بعد اپوزیشن کا بھر پور احتجاج، تلخ جملوں کا تبادلہ
سینیٹ ہال سے کیمرے برآمد ہونے پر پریذائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ کا بڑا حکم
صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے امیدوار نہیں رہے،اپوزیشن
سینیٹ ہال میں خفیہ کیمرے کس نے لگائے؟ شبلی فراز کے انکشاف پر سب دیکھتے رہ گئے
اراکین کا حلف، خفیہ کیمرے، اپوزیشن کا احتجاج،سینیٹ اجلاس اچانک ملتوی کر دیا گیا
ہم قومی اسمبلی میں اکثریت کے باوجود کیسے ہار گئے؟ شبلی فراز نے آج بھی سوال اٹھا دیا
چیئرمین و ڈپٹی چییرمین سینیٹ کا انتخاب، کس کس نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے؟ نام سامنے آ گئے
چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے کون سی اہم شخصیت پس پردہ متحرک؟ اہم انکشاف
سینیٹ انتخابات ،کاغذات نامزدگی منظور، دباؤ ہے یا نہیں؟ ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار کا انکشاف
سینیٹ ہال میں کیمرے کس نے لگائے؟ شیخ رشید نے سب بتا دیا
جب ہار چکے تو خفیہ کیمروں والے مستری لے آئے،مریم نواز برس پڑی